Live Updates

قصور ،سیلاب متاثرہ گھروں کی تعمیر نو کیلئے وزیراعلیٰ پنجاب نے ایک ایک گھر بنا کر دینے کا وعدہ کیاہے، وفاقی وزیر مملکت

پیر 15 ستمبر 2025 15:48

قصور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 ستمبر2025ء) وفاقی وزیر مملکت ملک رشید احمد خاں نےعلامہ اقبال پبلک ہائی سکول قصور میں سیلاب متاثرین خواتین میں راشن بیگزتقسیم کرنے کی تقریب میں شرکت کی۔ مہرمحمدعاشق پرنسپل علامہ اقبال پبلک ہائی سکول قصور کی طرف سے تقریب کا انعقادکیاگیا۔اس موقع پر سابق اسسٹنٹ کمشنر ملک افضل خاں‘مہرمحمدعاشق‘پروفیسر چوہدری مہر دین و دیگر معززین بھی موجودتھے۔

وفاقی وزیر مملکت ملک رشید احمد خاں نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ متاثرین کی بحالی اور گھروں کی تعمیر کیلئے ہر ممکن وسائل بروئے کار لائے جائیں گے۔ہم آپ کے دُکھ میں برابر کے شریک ہیں اورمکمل بحالی تک عوام کے ساتھ ہیں‘سیلاب متاثرہ علاقوں کی بحالی کیلئے بھرپور کوشش کر رہے ہیں۔

(جاری ہے)

حکومت نے فیصلہ کیا ہے کہ پانی کی روک تھام کیلئے مضبوط بند باندھے جائیں گے۔

وزیر مملکت ملک رشید احمد خاں نے کہا کہ مشکل کی اس گھڑی میں ہم سب نے مل کر مقابلہ کرنا ہے‘سیلاب متاثرین کی عزت نفس مجروح کیے بغیر امدادی سامان فراہم کیا جائے گا‘ سیلاب متاثرہ گھروں کی تعمیر نو کیلئے وزیراعلیٰ پنجاب نے ایک ایک گھر بنا کر دینے کا وعدہ کیاہے۔اس موقع پر وفاقی وزیر مملکت نے علامہ اقبال پبلک اسکول کی انتظامیہ کی جانب سے اس اقدام کو سراہا۔\378
Live سیلاب کی تباہ کاریاں سے متعلق تازہ ترین معلومات