Live Updates

ڈویژنل انتظامیہ کی جانب سے سیلاب متاثرین کے لیے 6 ٹرک راشن بیگزعلی پور پہنچا دیے گئے ہیں، کمشنر سرگودھا

پیر 15 ستمبر 2025 15:42

سرگودھا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 ستمبر2025ء) ڈویژنل انتظامیہ کی جانب سے سیلاب متاثرین کے لیے 6 عدد ٹرک راشن بیگزعلی پور کے سیلاب متاثرین کے لیے پہنچا دیے گئے ہیں۔ چیف سیکرٹری پنجاب زاہد اختر زمان کی ہدایت پر ڈویژنل انتظامیہ کی جانب سے سیلاب متاثرین کی مدد کے لیے 6 ٹرک راشن بیگز مظفرگڑھ کی تحصیل علی پور پہنچا دیے گئے۔ یہ امدادی سامان سرگودھا، بھکر اور خوشاب کی ضلعی انتظامیہ نے فراہم کیا ہے۔

(جاری ہے)

راشن بیگز میں آٹا، چاول، دالیں، گھی، چینی اور دیگر روزمرہ اشیائے ضرورت شامل ہیں جو متاثرین کی فوری ضروریات پوری کرنے کے لیے کافی ہوں گی۔ کمشنر سرگودھا ڈویژن جہانزیب اعوان نے کہا کہ یہ اقدام حکومتِ پنجاب کے ریلیف آپریشن کا حصہ ہے جس کا مقصد متاثرہ خاندانوں کو ہر ممکن سہولت دینا اور اُنہیں کسی بھی قسم کی قلت سے بچانا ہے۔ اُنہوں نے کہا کہ انتظامیہ مشکل کی گھڑی میں عوام کے ساتھ کھڑی ہے اور ریلیف سرگرمیاں اس وقت تک جاری رہیں گی جب تک متاثرین مکمل طور پر بحال نہ ہو جائیں۔ اُنہوں نے مزید کہا کہ مزید امدادی سامان کی ترسیل کے لیے بھی مربوط حکمتِ عملی وضع کی گئی ہے تاکہ ہر متاثرہ خاندان تک شفاف اور بروقت امداد پہنچ سکے۔
Live سیلاب کی تباہ کاریاں سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :