بھارتی فورسز نے جھارکھنڈ میں تین مائو نواز قبائلیوں کو ہلاک کر دیا

پیر 15 ستمبر 2025 17:58

رانچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 ستمبر2025ء) بھارتی ریاست جھارکھنڈ میں فورسز اہلکاروں نے ایک کارروائی کے دوران تین قبائلی کارکنوں کو ہلاک کر تے ہوئے انہیں مائو نواز باغی قراردیاہے۔

(جاری ہے)

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق بھارتی فورسز نے ان قبائلیوں کوپیر کی صبح ضلع ہزاری باغ میں محاصرے اور تلاشی کی ایک کارروائی کے دوران ہلاک کیا۔بھارتی پولیس نے ان کی ہلاکت کا جواز پیش کرتے ہوئے انہیں مائو نواز باغی قرار دیا جو بھارتی تسلط سے آزادی کا مطالبہ کر رہے ہیں۔ ایک سینئر پولیس افسر نے بتایاکہ ضلع کے پنتیتری جنگل میں ایک جھڑپ کے دوران تین مائونواز وں کو ہلاک کیاگیا جن میں معروف باغی سہدیو سورین بھی شامل ہے۔ انہوں نے کہاکہ تلاشی کی کارروائی اب بھی جاری ہے۔