وزیرداخلہ کا خیبرپختونخوا میں بھارتی سپانسرڈ دہشتگردوں کے خلاف کامیاب آپریشنز پر سکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین

قوم سکیورٹی فورسز کے شانہ بشانہ کھڑی ہے اور فتنہ الہندوستان کے دہشتگردوں کو پاکستان میں چھپنے کی اجازت کبھی نہیں دی جائے گی، محسن نقوی

پیر 15 ستمبر 2025 22:31

وزیرداخلہ کا خیبرپختونخوا میں بھارتی سپانسرڈ دہشتگردوں کے خلاف کامیاب ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 ستمبر2025ء)وفاقی وزیرِ داخلہ محسن نقوی نے خیبرپختونخوا میں سکیورٹی فورسزکے حالیہ آپریشنز کو بہادرانہ، منظم اور پیشہ وارانہ قرار دیتے ہوئے جوانوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ اپنے بیان میں وزیرِ داخلہ نے کہا کہ حالیہ کارروائیوں میں 31 بھارتی سپانسرڈ دہشتگردوں کو جہنم واصل کیا گیا اور سکیورٹی فورسز نے بروقت کارروائیوں کے ذریعے دشمن کے مذموم عزائم کو ناکام بنادیا۔

(جاری ہے)

وزیرِ داخلہ نے کہاکہ بھارتی سپانسرڈ دہشتگردوں کو عبرتناک انجام تک پہنچانے والے سکیورٹی فورسز کے جوانوں کو میرا اور قوم کا سلام ہے، یہ بہادر جوان ریاست کے دفاع میں اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرتے ہوئے دشمن کو سبق سکھا رہے ہیں۔محسن نقوی نے کہا کہ قوم سکیورٹی فورسز کے شانہ بشانہ کھڑی ہے اور فتنہ الہندوستان کے دہشتگردوں کو پاکستان میں چھپنے کی اجازت کبھی نہیں دی جائے گی۔ انہوں نے شہدا کے لواحقین کے ساتھ دلی ہمدردی کا اظہار کیا اور زخمی اہلکاروں کی جلد صحت یابی کیلئے دعا بھی کی۔