وزیرداخلہ کا خیبرپختونخوا میں بھارتی سپانسرڈ دہشتگردوں کے خلاف کامیاب آپریشنز پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین

سکیورٹی فورسز نے 31 بھارتی سپانسرڈ دہشتگردوں کو جہنم واصل کر کے بھارتی عزائم کو ناکام بنایا، محسن نقوی

پیر 15 ستمبر 2025 21:54

وزیرداخلہ کا خیبرپختونخوا میں بھارتی سپانسرڈ دہشتگردوں کے خلاف کامیاب ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 15 ستمبر2025ء) وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے خیبرپختونخوا میں بھارتی سپانسرڈ دہشتگردوں کے خلاف کامیاب آپریشنز پر سکیورٹی فورسز کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو سراہا ہے۔ اپنے بیان میں وزیرداخلہ نے کہا کہ سکیورٹی فورسز نے 31 بھارتی سپانسرڈ دہشتگردوں کو جہنم واصل کر کے بھارتی عزائم کو ناکام بنایا۔

(جاری ہے)

محسن نقوی نے کہا کہ سکیورٹی فورسز کی بروقت کارروائیاں دہشتگردوں کے مذموم منصوبوں کو ناکام بنانے میں کامیاب رہیں۔ انہوں نے دہشتگردوں کے خاتمے کے لیے سکیورٹی فورسز کے جوانوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ ان کی قربانیاں ملک کے امن کے لیے بے حد اہم ہیں۔وزیرداخلہ نے کہا کہ بھارتی سپانسرڈ دہشتگردوں کے خاتمے کے لیے پوری قوم سکیورٹی فورسز کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑی ہے اور کسی کو بھی پاکستان کی سرزمین پر دہشت گردی کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ فتنہ ہندوستان کے دہشتگردوں کو پاکستان میں چھپنے نہیں دیں گے۔