ٹیوشن نہ پڑھنے پر طالبہ کی مار کٹائی ،ہراساں کر نے زہریلا پانی پلانے کا معاملہ،استاد کیخلاف مقدمہ درج

پیر 15 ستمبر 2025 20:10

ساہیوال(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 ستمبر2025ء) پولیس تھانہ سٹی نے ایس ٹی میری کانو نیٹ ہائر سیکنڈری گرلز سکول کی ٹیچر کے خلاف پہلی جماعت کی طالبہ انوشہ فاطمہ پر تشدد حراساں کرنے اور زہریلے کیمیکل کا پانی پلانے کے الزامات میں مقدمہ درج کرلیا گیا۔

(جاری ہے)

واقعات کے مطابق ضلع کچہری ساہیوال کے وکیل طارق نواز کی سات سالہ بیٹی انوشہ فاطمہ 17 فروری 2025 سے پہلی جماعت کی طالبہ ہے اس کی بچی کو ٹیوشن پڑھانے کے لیے اسکی ٹیچر ارم ولسن نے مجبور کیا والدین کے مسلسل انکار پر ٹیچر نے بچی کو مارکٹائی اور بہانے بہانے سے حراساں کرنا معمول بنا لیا اور ایک روز بچی کو زہریلا پانی پلا دیا جس میں کیمیکل ڈالا ہوا تھا جس کی اطلاع پرنسپل کو دی گئی تو پرنسپل نے سیکشن تبدیل کر دیا لیکن ٹیچر ارم ولسن پھر بھی باز نہ آئی مارپیٹ اور حراساںکرنے کا سلسلہ جاری رکھا ۔

پولیس تھانہ سٹی نے طارق نواز وکیل کی مدعیت میں چھ ماہ 25 یوم کی تاخیر سے ارم ولسن کے خلاف مقدمہ 328 اے، ت پ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے ابھی تک ملزمہ گرفتار نہیں ہو سکی۔