گورنمنٹ گریجویٹ ایسوسی ایٹ کالج تاندلیانوالہ میں منشیات کی روکتھام بارے آگاہی سیمینار کا ا نعقاد

پیر 15 ستمبر 2025 20:00

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 ستمبر2025ء) انسداد منشیات کے زیر اہتمام منشیات کے خلاف روک تھام اور آگاہی کے حوالے سے ایک سیمینار گورنمنٹ گریجویٹ ایسوسی ایٹ کالج تاندلیانوالہ میں منعقد ہوا۔تقریب کے مہمانِ خصوصی ڈی ایچ کیو ہسپتال IIپروفیسر ڈاکٹر امتیاز احمد ڈوگر تھے۔

(جاری ہے)

انسداد منشیات فورس کے انسپکٹر نعمان، آمنہ اکرم جنرل سیکرٹری انجمن انسداد منشیات، عامر پرویز سوشل ویلفیئر آفیسر تاندلیانوالہ، محمد پرویز، محمد افضل جالندھری اور ڈاکٹر حبیب الرحمن یزدانی سمیت دیگر شخصیات نے شرکت کی۔

مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ منشیات معاشرے کے لئے زہرِ قاتل ہیں اور نوجوان نسل کو اس لعنت سے بچانا ہم سب کی اجتماعی ذمہ داری ہے۔ انہوں نے کہا کہ تعلیمی اداروں میں آگاہی پروگرامز وقت کی اہم ضرورت ہیں تاکہ نوجوانوں کو منشیات کے نقصانات سے آگاہ کیا جا سکے اور انہیں مثبت سرگرمیوں کی جانب راغب کیا جا سکے۔سیمینار میں طلبہ و طالبات نے بھی شرکت کی اور منشیات سے پاک معاشرے کے قیام کے عزم کا اظہار کیا۔

متعلقہ عنوان :