م*ادارہٴ نظریہٴ پاکستان کے زیر اہتمام طلبا وطالبات کے مابین حُسنِ تقریر کا مقابلہ

پیر 15 ستمبر 2025 20:10

ھ*لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 15 ستمبر2025ء) ادارہٴ نظریہٴ پاکستان کے زیر اہتمام ایوان قائداعظم‘ لاہور میں بانی ٴپاکستان قائداعظم محمد علی جناحؒ کی77ویں برسی کے سلسلے میں جاری تقریبات کے دوران سکولوں اور مدرسوں کے طلبا و طالبات کے مابین انعامی مقابلہ حسن تقریر بعنوان’’ یوں دی ہمیں آزادی کہ دنیا ہوئی حیران، اے قائداعظمؒ تیرا احسان ہے احسان ‘‘منعقد ہوا۔

اس مقابلہ میں طلبا وطالبات کی کثیر تعداد نے حصہ لیا ۔ منصفین کے فرائض محمد لطیف نظامی ‘ زاہد جاوید شیخ اور معاذ اکرام نے انجام دیے۔ نتائج کے مطابق پرائمری سیکشن(جونیئر) کی طالبات کے مابین ہونیوالے مقابلہ میںیٰسرا اعوان نے اول‘ قاریہ حسن نے دوم ‘ زینیہ عمر نے سوم پوزیشن حاصل کی جبکہ درعہ عمران کو خصوصی انعام کا حقدار قرار دیا گیا ۔

(جاری ہے)

طلبا کے مابین ہونیوالے مقابلہ میںعبدالاحد فضل ربی نے اول ‘ محمد احزم نے دوم ‘ سید امان علی نے سوم پوزیشن حاصل کی ۔ پرائمری سیکشن (سینئر ) کی طالبات کے مابین ہونیوالے مقابلہ میںابیھا خرم نے اول‘ عنایہ فاطمہ نے دوم ‘ سیدہ حجاب فاطمہ نے سوم پوزیشن حاصل کی جبکہ حوریہ ندیم کو خصوصی انعام کا حقدار قرار دیا گیا ۔ طلبا کے مابین ہونیوالے مقابلہ میںمحمد شہیر نے اول پوزیشن حاصل کی ۔

ایلیمنٹری سیکشن کے طلبا کے مابین ہونیوالے مقابلہ میں محمد ہادی عمران نے اول‘ محمد اویس نے دوم‘ محمد یوسف نے سوم پوزیشن حاصل کی جبکہ عبدالرحمن کو خصوصی انعام کا حقدار قرار دیا گیا۔ طالبات کے مابین ہونیوالے مقابلہ میں حلیمہ سعدیہ نے اول‘ اصباح طاہر اور ماہ نور ظفر نے مشترکہ طور پر دوم ‘ عبیرہ احمد اور فاطمہ بنتِ حمزہ نے مشترکہ طور پر سوم پوزیشن حاصل کی جبکہ مناحل زہرہ کو خصوصی انعام کا حقدار قرار دیا گیا۔

سکینڈری سیکشن کی طالبات کے مابین ہونیوالے مقابلہ میں صاحبزادی نور صبا نے اول‘ عاتکہ نواز نے دوم ‘ ابیہہ اسد نے سوم پوزیشن حاصل کی جبکہ ایمان شہزاد اور عائشہ شکیل کو خصوصی انعام کا حقدار قرار دیا گیا۔ طلبا کے مابین ہونیوالے مقابلہ میںمحمد شہریار ریحان نے اول‘ حافظ محمد حسین نے دوم ‘ محمد حسنین طارق نے سوم پوزیشن حاصل کی جبکہ محمد علی اویس اور محمد علی عباس کو خصوصی انعام کا حقدار قرار دیا گیا۔

علاوہ ازیں آج منگل 16ستمبر کو دس بجے صبح ایوان قائداعظم میںکالجوں اور یونیورسٹیوں کے طلباوطالبات کے مابین انعامی تقریری مقابلہ بعنوان ’’ ملت ہوئی ہے زندہ پھر اُس کی پکار سے، تقدیر کی اذاں ہے محمد علی جناحؒ ‘‘ منعقد ہو گا۔ ان تقریبات کا اہتمام تحریک پاکستان ورکرز ٹرسٹ کے اشتراک سے کیا جا رہا ہی