Live Updates

صوبائی وزیر زراعت نے شنوہ گڈی خیل کرک میں زرعی تحقیقاتی سب سٹیشن ڈھکی کھجور تھال کا سنگِ بنیاد رکھا

پیر 15 ستمبر 2025 20:10

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 ستمبر2025ء)خیبر پختونخوا کے وزیر زراعت میجر (ر) سجاد بارکوال نے شنوہ گڈی خیل ضلع کرک میں زرعی تحقیقاتی سب سٹیشن ڈھکی کھجور تھال کا سنگِ بنیاد رکھا۔ اس موقع پر علاقہ عمائدین، محکمہ زراعت کے افسران اور کاشتکاروں کی بڑی تعداد موجود تھی۔ یہ منصوبہ وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا سردار علی امین خان گنڈاپور کی خصوصی ہدایات پر قائدِ عوام عمران خان کے وژن کے مطابق شروع کیا گیا ہے جس کیلئے صوبائی حکومت نے فنڈز کی منظوری دی ہے۔

سب سٹیشن صاے ڈی پی سکیم برائے بحالی و توسیع زرعی تحقیقاتی سٹیشنشکے تحت قائم کیا جا رہا ہے، جس کے ذریعے احمد والہ (کرک)، ڈیرہ اسماعیل خان اور سنگ بٹھی (مردان) میں بھی زرعی تحقیقاتی مراکز کی بحالی و توسیع عمل میں لائی جارہی ہے۔

(جاری ہے)

اس موقع پر صوبائی وزیر زراعت نے کہا کہ ڈھکی کھجور خیبرپختونخوا کا ایک قیمتی اثاثہ ہے۔ اس تحقیقاتی مرکز کے قیام سے کھجور اور دیگر فصلوں کی پیداوار میں اضافہ ہوگا اور کسانوں کو جدید کاشتکاری کے طریقے سیکھنے کے مواقع میسر آئیں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ حکومت کسانوں کی خوشحالی کیلئے عملی اقدامات کر رہی ہے۔ صہم چاہتے ہیں کہ خیبرپختونخوا زرعی تحقیق اور ترقی میں پورے ملک کیلئے ایک مثال بنیش۔انہوں نے کہا کہ یہ منصوبہ نہ صرف زرعی پیداوار اور معیار میں بہتری لائے گا بلکہ ڈھکی کھجور کو ایک برانڈ کے طور پر عالمی منڈی تک پہنچانے میں بھی سنگِ میل ثابت ہوگا۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے صوبائی وزیر زراعت نے کہا کہ کسان پاکستان کی معیشت کی ریڑھ کی ہڈی ہیں۔ صوبائی حکومت کسانوں کے مسائل کے حل کرنے اور ان کی آمدنی بڑھانے کیلئے تمام ممکن وسائل بروئے کار لا رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہص زرعی شعبے میں جدت اور تحقیق کو فروغ دے کر صوبے کو خوشحال بنانا ہمارا عزم ہیش۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات