مظالم،لاقانونیت کیخلاف حقوق کے حصول کیلئے جمہوری مزاحمت لازمی ہے،مولانا ہدایت الرحمن بلوچ

پیر 15 ستمبر 2025 21:40

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 ستمبر2025ء)امیرجماعت اسلامی بلوچستان ایم پی اے مولانا ہدایت الرحمن بلوچ نے کہا کہ مظالم،لاقانونیت کیخلاف حقوق کے حصول کیلئے جمہوری مذاہمت لازمی ہے۔افغان مہاجرین کیساتھ ہتک آمیزرویہ،زبردستی،رشوت طلب،بے عزت کرناچالیس سالہ خدمات مہمان داری پرپانی پیھرناہے۔افغانستان پاکستان کے درمیان نفرتیں،دشمنی پیداکرنے والے دشمن کوخوش کررہے ہیں۔

بلوچستان کے حقیقی قوتوں کواخلاص ونیک نیتی کیساتھ متحدہوناہوگاگوادرکے عوام اورووٹرزسے کیے گیے تمام وعدوں کوپوراکرونگا۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے گوادر میں تقاریب سے خطاب وفود سے ملاقات کے دوران گفتگو میں کیاانہوں نے کہا کہ گوادر،پسنی وساحلی علاقوں کے مقامی ماہیگیروں کا استحصال اوران کے حقوق غصب کرنے کی ہرگز اجازت نہیں دی جاسکتی۔

(جاری ہے)

کوئی بھی اپنے منافع کے لئے مقامی ماہیگیروں کو فاقہ کشی پر مجبور نہیں کرسکتا۔مولانا ہدایت الرحمان بلوچ نے کہا کہ ساحل کے اصل وارث مقامی ماہیگیر ہیں اور ان کا سمندر میں سب سے پہلا حق ہے اور شکار کے طریقہ کار کا فیصلہ بھی ان کا ہی ہوگا۔ایم پی اے گوادر نے مزید کہا کہ کچھ شرپسند عناصر ماہیگیری کے لبادے میں فساد پھیلانا چاہتے ہیں جو دن کو خود کو ماہیگیر کہتے ہیں جبکہ رات کو ڈرگ ڈیلر کا کردار ادا کرتے ہیں مولاناہدایت الرحمان بلوچ نے کہا کہ فش فیکٹری مالکان کو مقامی ماہیگیروں کے حقوق تسلیم کرنے ہوں گے کیونکہ مقامی ماہیگیروں کے بقا میں ہی ان کا مستقبل ہے اس لئے اگر کسی نے اپنے فائدے کے غرض سے کسی ماہیگیر کو نقصان پہنچانے کی کوشش کی تو ہم مقامی ماہیگیروں کے شانہ بشانہ کھڑے ہوں گے اور بھرپور مزاحمت کریں گے۔