قائد اعظم اکادمی کا قائد اعظم کی برسی کی مناسبت سے مشاعرہ

پیر 15 ستمبر 2025 21:40

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 ستمبر2025ء)قائد اعظم محمد علی جناح کی 77ویں برسی کی مناسبت سے قائد اعظم اکادمی قومی ورثہ و ثقافت ڈویژن حکومت پاکستان کے زیر اہتمام وفاقی اردو یونیورسٹی برائے فنون سائنس اور ٹیکنالوجی کے تعاون سے ڈاکٹر عبد القدیر خان آڈیٹوریم گلشن اقبال کیمپس وفاقی اردو یونیورسٹی کراچی میں ایک شاندار محفل مشاعرے کا انعقاد ہوا محفل مشاعرہ کی مہمان خصوصی رجسٹرار وفاقی اردو یونیورسٹی برائے فنون سائنس اور ٹیکنالوجی ڈاکٹر سعدیہ خلیل سمیجہ تھی جبکہ مشاعرے کی صدارت معروف شاعر خالد معین نے کی اور شاعرہ افروز رضوی نے نظامت کے فرائض بخوبی انجام دئے مشاعرے کا آغاز تلاوت قرآن مجید سے طالبہ نویرا نے کیا حمد باری تعالی کی سعادت زعفرین صابر نے حاصل کی اور بارگاہ رسالت مآب میں ہدیہ نعت سید محمد عباس نے پیش کی اسی طرح شرکا نے کھڑے ہوکر بلند آواز میں قومی ترانہ پڑھا اس موقع پر قائد اعظم اکادمی کے روح رواں و محفل مشاعرے کے میزبان زاہد حسین ابڑو نے ابتدائی کلمات ادا کرتے ہوئے قائد اعظم کو زبردست خراج عقیدت پیش کیا اور کہا کہ اگر ہم قائد اعظم کے مشن کو پورا کرنا چاہتے ہیں تو ہمیں اپنے رویوں میں سچائی محنت اتحاد اور برداشت پیدا کرنا ہوگی اور ہمیں مل کر پاکستان کو ایک ایسی ریاست بنانا ہوگا جس پر قائد اعظم کی روح کو چین و قرار آسکے مشاعرہ کے شعرا نے قائد اعظم کو شاندار انداز میں منظوم خراج عقیدت پیش کیا اور شرکا کے دلوں کو گرمایا معزز شعرا میں خالد معین قمر الزماں صدیقی ابصار احمد پروفیسر شائستہ سحر یاسمین یاس آئرین فرحت شامل تھی آخر میں مہمان خصوصی ڈاکٹر سعدیہ خلیل سمیجہ نے معزز مہمانوں کا شکریہ اور قائد اعظم کی عظمت کو سلام پیش کیا اور کہا کہ قائد اعظم نے انتھک محنت و جدوجہد سے پاکستان کا قیام ممکن بنایا ہے انہیں جتنا بھی خراج عقیدت پیش کیا جائے کم ہوگا ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ قائد اعظم ملک کے عظیم رہنما ہیں اگر قائد اعظم کچھ عرصہ مزید زندہ رہے جاتے تو پاکستان آج ایک فلاحی ریاست بن چکا ہوتا تاہم قائد اعظم کے ویژن کی تکمیل اب قوم کی ذمہ داری ہے۔