سعودی عرب ، ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کا امیر قطر کو ٹیلی گرام، نیک خواہشات کا اظہار

منگل 16 ستمبر 2025 08:20

ریاض (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 ستمبر2025ء) ولی عہد و وزیر اعظم شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیز آل سعود نے جی سی سی کی سپریم کونسل کے غیرمعمولی اجلاس اور عرب اسلامی سربراہ کانفرنس میں شرکت کے بعد امیر قطر شیخ تیم بن حمد آل ثانی کو شکریہ کا خصوصی ٹیلی گرام ارسال کیا۔

(جاری ہے)

سعودی خبررساں ایجنسی ایس پی اےکے مطابق ولی عہد کی جانب سے ارسال کیےگئے ٹیلی گرام میں امیر قطر کی جانب سے پرتپاک استقبال پر ان کا شکریہ ادا کیا۔ پیغام کے آخر میں ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے امیر قطر اور قطری عوام کی ترقی و خوشحالی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔