Live Updates

عمر گل نے ٹیم میں فہیم اشرف کے کردار پر سوال اٹھا دیا

منگل 16 ستمبر 2025 11:49

عمر گل نے ٹیم میں فہیم اشرف کے کردار پر سوال اٹھا دیا
پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 ستمبر2025ء)پاکستان کے سابق فاسٹ بولر عمر گل نے ایشیا کپ میں فاسٹ بولنگ آل راؤنڈر فہیم اشرف کے کردار پر سوال اٹھا دیا۔ایشیا کپ ٹی 20 میں پاکستان نے عمان کے خلاف 93 رنز سے فتح حاصل کی اور گزشتہ روز دبئی میں بھارت سے 7 وکٹوں سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ گرین شرٹس 128 رنز کا دفاع کرنے میں ناکام رہے۔

پاکستان کی جانب سے تینوں وکٹیں صائم ایوب نے حاصل کی، شاہین آفریدی، سفیان مقیم، ابرار احمد اور محمد نواز کوئی وکٹ حاصل نہ کرسکے۔فہیم اشرف نے ایک بھی اوور نہیں کروایا، سابق کرکٹر عمر گل نے ٹیم میں ان کے کردار پر سوال اٹھایا ہے۔انہوں نے ہاردک پانڈیا کی مثال دیتے ہوئے ٹیم انتظامیہ پر فہیم اشرف پر اعتماد کرنے کی تاکید کی ہے۔

(جاری ہے)

عمر گل نے کہا کہ فہیم اشرف خود بھی نہیں جانتا کہ اس کا کردار کیا ہے چاہے وہ بولر کے طور پر کھیل رہا ہو یا بیٹر کے طور پر ہو۔

سابق کرکٹر نے کہا کہ کیا ہاردک پانڈیا آل راؤنڈر کے طور پر نہیں کھیل رہی کیا اس نے نئی گیند سے وکٹ نہیں لی، کم از اکم اپنے کھلاڑی پر بھروسہ کریں جب تک آپ اسے مناسب موقع نہیں دیں گے وہ خود کو کیسے ثابت کرے گا انہوں نے مزید کہا کہ گیند سیم اور سوئنگ ہورہی تھی، فہیم نے ایک اوور بھی نہیں کروایا، کم از کم اس کے کردار کی وضاحت کریں اور کچھ اعتماد دکھائیں۔
Live ایشیاء کپ سے متعلق تازہ ترین معلومات