Live Updates

شہدا لاہور پولیس انٹرڈسٹرکٹ ٹی ٹونٹی کرکٹ ٹورنامنٹ کا آغاز

منگل 16 ستمبر 2025 12:29

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 ستمبر2025ء) کیپٹن احمد مبین اور زاہد اکرم گوندل شہدا لاہور پولیس انٹر ڈسٹرکٹ ٹی ٹونٹی کرکٹ ٹورنامنٹ2025 کا آغازہو گیا ۔ڈی آئی جی (ایڈمن) عمران کشور نے منگل کو پنجاب یونیورسٹی کیمپس 4میں ٹورنامنٹ کی افتتاحی تقریب میں شرکت کی۔ ترجمان پولیس کے مطابق ٹورنامنٹ کا پہلا میچ ایلیٹ فورس اوراینٹی رائٹ فورس کے درمیان کھیلا گیا۔

اینٹی رائٹ فورس کی ٹیم نے21رنز سے فتح اپنے نام کرلی۔ٹورنامنٹ میں (کل) بدھ کو سٹی ٹریفک پولیس و ایلیٹ فورس اور انوسٹی گیشن و ڈولفن فورس کی ٹیموں کے مابین میچز کھیلے جائیں گے ۔محکمہ پولیس کے مختلف ونگز کی 7ٹیموں کے مابین26ستمبر تک میچز کھیلے جائیں گے۔ ٹورنامنٹ میں سی سی پی او الیون، ایلیٹ فورس، اینٹی رائٹ فورس اور انویسٹی گیشن ونگ،ڈولفن فورس،سٹی ٹریفک پولیس اور آپریشنز ونگ کی ٹیمیں ٹورنا منٹ میں حصہ لے رہی ہیں۔

(جاری ہے)

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے سی سی پی او بلال صدیق کمیانہ نے کہا کہ لاہور پولیس کے کھلاڑیوں کو سپورٹس سرگرمیوں میں حصہ لینے کے بھر پور مواقع مہیا کئے جا رہے ہیں ۔لاہور پولیس میں سپورٹس کلچر کے فروغ سے سافٹ امیج پروموٹ ہو گا، کھیلوں کے فروغ سے پولیس جوانوں کا مورال مزید بلند ہو گا۔ڈی آئی جی ایڈمن نے کہا ہے کہ لاہور پولیس کھیلوں سمیت مختلف مثبت سرگرمیوں کے فروغ کیلئے سرگرم ہیں۔ سپورٹس انسان کو ٹیم سپرٹ، حوصلہ اور برداشت سکھاتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ لاہور پولیس میں صحت مند سرگرمیوں کا انعقاد مستقبل میں بھی جاری رہے گا۔
Live ایشیاء کپ سے متعلق تازہ ترین معلومات