شیخوپورہ ،سروائیکل کینسر سے بچاؤ کی مہم جو کہ 15 ستمبر سے 27 ستمبر تک پورے پنجاب میں جاری رہے گی، ڈپٹی کمشنر

منگل 16 ستمبر 2025 14:42

شیخوپورہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 ستمبر2025ء) وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف ، چیف سیکرٹری پنجاب ، کمشنر لاہور اور ڈپٹی کمشنر شیخوپورہ شاہد عمران مارتھ کی ہدایت پر ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی ضلع شیخوپورہ میں خواتین کو سروائیکل کینسر سے بچاؤ کی مہم جو کہ 15 ستمبر سے 27 ستمبر تک پورے پنجاب میں جاری رہے گی، جس کا باقاعدہ افتتاح ڈسٹرکٹ پبلک سکول میں 9 سال سے 14 سال تک کی بچیوں کو HPV ویکسین لگا کر کر دیا گیا اس سلسلہ میں ایک باوقار تقریب کا انعقاد ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی شیخوپورہ کی طرف سے کیا گیا افتتاحی تقریب میں ممبر صوبائی اسمبلی پیر اشرف رسول ، ایم پی اے عطیہ افتخار ،ایم پی اے وسیم انجم سندھو ، ڈپٹی کمشنر شاہد عمران مارتھ نے کیا سی ای او ہیلتھ اتھارٹی ڈاکٹر صدیق بلوچ ، ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر ایاد اختر چوہان ، ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن کی نمائندہ ڈاکٹر امبرین صاحبہ، پرنسپل ڈی پی ایس ڈاکٹر شاہدہ اقبال ، ای پی فوکل پرسن رؤف مجید سمیت دیگر ضلعی افسران اور میڈیا نمائندگان نے افتتاحی تقریب میں شرکت کی۔

(جاری ہے)

ڈپٹی کمشنر شاہد عمران مارتھ نے تقریب میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حکومت پنجاب کی ہدایت پر عالمی ادارہ صحت (WHO)، یونیسف اور Jhpiego کے تعاون سے15 سے27 ستمبر تک پہلی بار سرویکل کینسر سے بچاؤ کے لئے ویکسینیشن مہم شروع کی جا رہی ہے۔ جس کے تحت 9 سے 14 سال کی بچیوں کو HPV ویکسین لگائی جائے گی، ایم پی اے پیر اشرف رسول نے کہا کہ والدین کا اس مہم میں بہت اہم کردار ہے کہ وہ محکمہ صحت کی ٹیموں کے ساتھ تعاون کریں اور اپنی بچیوں کو ویکسین لازمی لگوائیں کیونکہ آج کی بیٹیاں آنے والے مستقبل کی معمار ہے اور انہی سے ایک صحت مند معاشرہ تشکیل پاتا ہے، ایم پی اے عطیہ افتخار نے کہا کہ سی ایم پنجاب مریم نواز کا مقصد تمام خواتین کو صحت کی سہولت ان کے دروازے تک کا میسر کرنا اور سروائیکل کینسر کی ویکسین 9 سے 14 سال تک کی بیٹیوں کو لگوا کر ان کو سروائیکل کینسر سے بچاؤ ان کی اولین ترجیع میں شامل ہے ، ایم پی اے وسیم انجم سندھو نے کہا کہ کچھ عناصر ایسے ہے جو اس مہم کو متاثر کرنا چاہتے ہیں تو والدین کو چاہیے کہ ان کی حوصلہ شکنی کرتے ہوئے اپنی بچیوں کو سروائیکل کینسر سے بچاؤ کی ویکسین لازمی لگوائیں ، ہمیں اس موقع سے بھرپور فائدہ اٹھانا چاہیے اور والدین کو چاہیے کہ وہ منفی پراپیگنڈہ کو مسترد کرتے ہوئے اپنی بچیوں کے مستقبل کو محفوظ کریں، ڈپٹی کمشنر شاہد عمران مارتھ نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئےکہا کہ اس مہم کا سلوگن صحت مند بچی صحت مند ماں کو اپناتے ہوئے ہمیں اپنی تمام بچیوں کو ویکسین لازمی لگوانی چاہیے،CEO ہیلتھ اتھارٹی ڈاکٹر صدیق بلوچ نے ڈپٹی کمشنر شاہد عمران مارتھ کو تفصیلی بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ 214 ٹیمیں ضلع شیخوپورہ میں تشکیل دے دی گئی ہے جو کہ یونین کونسل کی سطح پر سکولوں،مدارس، ہسپتالوں اور دیگر مقامات پر ویکسین لگانے کی سہولت فراہم کریں گی سرویکل کینسر(بچہ دانی کا کینسر)سے بچاؤ کی ویکسین پہلی بار پاکستان میں 9 سے 14 سال کی بچیوں کو لگائی جائے گی جو کہ کینسر کے خلاف پہلی ایسی ویکسین ہے جس کی بدولت خواتین اس موذی مرض سے چھٹکارا پا کرخوشگوار زندگی کی طرف لوٹ سکیں گی۔

ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن کی نمائندہ ڈاکٹر امبرین حسین نے کہا کہ پاکستان دنیا کا148واں ملک بن گیا ہے جہاں یہ ویکسین فراہم کی جا رہی ہے۔سرویکل کینسر کے باعث ملک میں ہر سال 3 ہزار سے زائد خواتین جان کی بازی ہار جاتی ہیں۔یہ کینسر کے خلاف پہلی ویکسین ہے جو کم عمر بچیوں کو مستقبل میں اس مہلک مرض سے محفوظ رکھنے کے لئے دی جا رہی ہے، ڈپٹی کمشنر شاہد عمران مارتھ نے اس حوالے سے مزید گفتگو کرتے ہوئےکہا کہ مہم کا مرکزی پیغام صحت مند بیٹی، صحت مند گھرانہ دیا گیا ہے تاکہ والدین اپنی بچیوں کو اس ویکسین کے ذریعے ان کومحفوظ مستقبل فراہم کرسکیں۔\378