Live Updates

اسسٹنٹ ڈائریكٹرپیسٹی سائیڈ پلانٹ پروٹیكشن صباء كا تحصیل سمبڑیال كے مختلف علاقوں كا دورہ، دھان کی فصل کا معائنہ کیا

منگل 16 ستمبر 2025 15:47

سیالكوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 ستمبر2025ء) اسسٹنٹ ڈائریكٹرپیسٹی سائیڈ وپلانٹ پروٹیكشن صباء تحسین نے سیالكوٹ كی تحصیل سمبڑیال كے مختلف علاقوں كا دورہ كیا اور دھان كی فصل كا معائنہ كیا ہے۔اس موقع پر انہوں نےبتایا كہ دھان کی فصل پر سفید پشتی تیلا اور بھورا تیلا کا حملہ تقریباً ہر کھیت میں دیكھا گیا ہے، 2010 کے سیلاب کے دوران یہ رس چوسنے والا کیڑا بھارت سے پاکستان پانی کے ذریعے شفٹ ہوا تھا اور اس کیڑے نے فی ایکڑ پیداوار میں کافی کمی واقع کی تھی تاہم اس کے بعد ہر سال میں کیمیائی زہروں کے استعمال سے اس کی آبادی میں کافی کمی ہو چکی تھی اور اِکا دُکا کھیت میں اس کا حملہ شدت پکڑتا تھا لیکن اس سال بھی سیلابی صورتحال رہی ہے جس کے پیش نظر تیلے نے پھر سے سر اٹھانا شروع کر دیا ہے اور اس بار کافی شدت سے حملہ آور ہو رہا ہے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے كہا كہ تیلے كے انسداد كے لیےٹرائی فلو میٹروپرم 21 دن برداشت سے پہلے ،ڈائینوٹیفیرون + پائمیٹروزین 14 دن برداشت سے پہلے ،نائیٹن پائرم + پائمیٹروزین 14 دن برداشت سے پہلے ، فلونکامائڈ 7 دن فصل كے برداشت سے پہلے اسپرے كریں۔انہوں نے كہا كہ مارکیٹ میں موجود باقی زہروں کے لیبل پر وقفہ برداشت کے مطابق استعمال کریں یا محكمہ زراعت كے مشورہ سے اسپرے كریں۔
Live سیلاب کی تباہ کاریاں سے متعلق تازہ ترین معلومات