بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن پشاور کی نئی پالیسی متعارف،طلبہ ری ٹوٹلنگ کے ساتھ اپنے جوابی پرچے بھی دیکھ سکیں گے

منگل 16 ستمبر 2025 16:33

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 ستمبر2025ء) بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن پشاور نے امتحانی نظام میں شفافیت اور طلبہ کو ریلیف دینے کے لیے نئی پالیسی متعارف کرائی ہے۔ تر جمان بورڈ کے مطابق نئی پالیسی کے تحت اب طلبہ ری ٹوٹلنگ کے ساتھ اپنے جوابی پرچے بھی دیکھ سکیں گے۔

(جاری ہے)

اس سہولت سے مستفید ہونے کےلئے ‏درخواستیں مقررہ مدت کے اندر جمع کرانی ہوں گی اور اس میں ‏طالب علم کے ساتھ والد یا استاد بھی شریک ہوسکے گا۔ ‏اگر ٹوٹلنگ یا نمبر درج کرنے میں غلطی پائی گئی تو فوری درستگی کی جائے گی۔بورڈ حکام کے مطابق ‏تمام عمل بورڈ کے قواعد و ضوابط کے مطابق شفاف اور منظم طریقے سے ہوگا۔

متعلقہ عنوان :