بی بی آصفہ ڈینٹل کالج میں گریجویشن کرنے والے طلبہ و طالبات سے ہاؤس جاب کے لیے درخواستیں طلب

منگل 16 ستمبر 2025 16:33

لاڑکانہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 ستمبر2025ء) چانڈکا میڈیکل کالج ہسپتال لاڑکانہ کے ایم ایس نے اعلان کیا ہے کہ بی بی آصفہ ڈینٹل کالج لاڑکانہ سے سالانہ بیچ 9 سیشن 2025-2026 میں گریجویشن کرنے والے طلبہ و طالبات سے چھ ماہ کی ہاؤس جاب کی دوسری ٹرم کے لیے درخواستیں طلب کی گئی ہیں۔ اس کے لیے فارم جمع کرانے کی آخری تاریخ 22 ستمبر 2025 مقرر کی گئی ہے۔

(جاری ہے)

انٹرویو کی تاریخ 27 ستمبر 2025 مقرر ہے، جبکہ ہاؤس جاب ٹریننگ یکم اکتوبر 2025 سے شروع ہوگی۔ اس سلسلے میں انٹرویو 27 ستمبر 2025 کو صبح 10 بجے پرنسپل بی بی آصفہ ڈینٹل کالج لاڑکانہ کے دفتر میں ہوں گے۔ تمام خواہشمند امیدواروں کو ہدایت کی گئی ہے کہ مقررہ تاریخ پر فارم جمع کرا کے انٹرویو میں شریک ہوں۔ انٹرویو میں شرکت نہ کرنے والے امیدواروں کو ہاؤس جاب کے لیے منتخب نہیں کیا جائے گا۔ اس کے لیے کوئی علیحدہ لیٹر جاری نہیں کیا جائے گا اور نہ ہی کوئی ٹی اے/ڈی اے دیا جائے گا۔