Live Updates

حکومت اپنی پوری توانائیاں متاثرین کی بحالی اور نقصانات کے ازالے پر صرف کر رہی ہے،بریگیڈیئر بابر علاالدین

منگل 16 ستمبر 2025 17:29

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 ستمبر2025ء) چیئرپرسن وزیراعلی پنجاب انسپکشن و مانیٹرنگ ڈائریکٹوریٹ بریگیڈیئر بابر علائوالدین ستارہ امتیاز (ملٹری ) ریٹائرڈ نے سیلاب سے متاثرہ گائوں لویری والا کا دورہ کیا، جہاں عوام نے ان کا والہانہ استقبال کیا اور پھول نچھاور کیے۔عوام نے کہا کہ بریگیڈیئر بابر علائوالدین سیلاب کی پوری مدت کے دوران متاثرہ علاقوں میں موجود رہے اور عوام کا حوصلہ بڑھاتے رہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ حکومت پنجاب کی ہدایت پر تمام ادارے ریلیف اور بحالی کے کاموں میں مصروف ہیں، ریلیف کیمپس، میڈیکل و ویٹرنری سہولیات اور خوراک و ادویات کی فراہمی جاری ہے۔بریگیڈیئر بابر نے بتایا کہ گائوں میں اب بھی پانی موجود ہے جسے جلد از جلد نکالنے کے لیے ڈی واٹرنگ کا عمل شروع کیا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعلی پنجاب اور کابینہ ذاتی طور پر صورتحال کی نگرانی کر رہے ہیں اور بحالی کے لیے خصوصی فنڈز جاری کیے گئے ہیں۔انہوں نے وزیرِاعظم پاکستان کا شکریہ ادا کیا جنہوں نے سیلاب متاثرہ عوام کے لیے اگست کے بجلی کے بل معاف کرنے کا اعلان کیا۔انہوں نے کہا کہ حکومت اپنی پوری توانائیاں متاثرین کی بحالی اور نقصانات کے ازالے پر صرف کر رہی ہے۔
Live سیلاب کی تباہ کاریاں سے متعلق تازہ ترین معلومات