ڈیرہ حاجی کریم بخش بارانی بگٹی کی وفات پر جمہوری وطن پارٹی کے تمام کارکنان کا گہرے رنج و غم کا اظہار

منگل 16 ستمبر 2025 19:08

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 16 ستمبر2025ء)جمہوری وطن پارٹی کے مرکزی سیکرٹریٹ سے جاری کردہ تعزیتی بیان میں کہا گیا ہے کہ وڈیرہ حاجی کریم بخش بارانی بگٹی کی وفات پر پارٹی قیادت اور تمام کارکنان گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہیں۔

(جاری ہے)

مرحوم ایک نیک سیرت، باوقار اور علاقے کے باعزت شخصیت تھے جنہوں نے ہمیشہ قبائلی روایات، مہمان نوازی اور بھائی چارگی کو فروغ دیا۔بیان میں کہا گیا کہ ان کی وفات سے نہ صرف خاندان بلکہ پورے علاقے میں ایک بڑا خلا پیدا ہوا ہے جو مدتوں پُر نہیں ہوسکے گا۔ جمہوری وطن پارٹی مرحوم کے اہلِ خانہ کے غم میں برابر کی شریک ہے اور دعا گو ہے کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور پسماندگان کو صبر جمیل دے۔