ژوب، موجودہ چیلنجز کا مقابلہ تعلیم ہی سے ممکن ہے ، عطاء اللہ کاکڑ

منگل 16 ستمبر 2025 19:08

ژوب (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 16 ستمبر2025ء) ڈپٹی کمشنر ژوب محبوب احمد ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر عطاء اللہ کاکڑ نے کہا ہے کہ موجودہ چیلنجز کا مقابلہ تعلیم ہی سے ممکن ہے دنیا میں وہ قومیں ترقی کرتی ھیں جو تعلیم پر توجہ دیتی ھیں موجودہ حالات میں تعلیم کا حصول سب سے اھم اور ہر انسان کا بنیادی حق ھے نئے تعینات ھونیوالے اساتذہ کو مبارکباد پیش کرتا ھوں امید ھے وہ علاقے میں تعلیم کی فعالیت اور بچوں کو زیور تعلیم سے آراستہ کرنے کیلئے اپنے تمام صلاحیتوں کو بروئے کار لائیں گے ان خیالات کا اظہار انھوں نے اپنے افس میں محکمہ تعلیم میں 23 میل اور 8 فیمیل نئے کنٹریکٹ پر تعینات ھونیوالے اساتذہ میں ارڈر تقسیم کرنے کی تقریب سے خطاب کرتے ھوئے کیا اس موقع پر ڈپٹی کمشنر ڈی ای او عطاء اللہ کاکڑ ڈی او ای وزیر خان ناصر نے 23 مرد اور 8 خواتین اساتذہ میں تعیناتی کے آرڈر تقسیم کیے اپنے خطاب میں انھوں نے کہا کہ ایس بی کے اور کنٹریکٹ اساتذہ کی تعیناتی سے ضلع کے 140 سکول فعال ھو چکے ھیں جو شعبہ تعلیم میں بہتری لانے کیلئے حوصلہ افزا قدم ھے اور ھمارے دور دراز کے علاقوں میں خصوصاً سنگل ٹیچر سکولوں کے بچے زیور تعلیم سے آراستہ ھورھے ھیں اور دیگر سکولز جہاں سٹاف کی کمی تھی وہ بھی اساتذہ کی تعیناتی سے پوری ھو گئی انھوں نے نئے تعینات ھونیوالے اساتذہ پر زور دیا کہ وہ اپنے فرائض ایمانداری محنت اور لگن سے سر انجام دیں اور فرائض کی ادائیگی میں کسی قسم کی کوتاہی سے گریز کریں حکومت تعلیم کی بہتری اور فعالیت کیلئے تمام سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنائے گی

متعلقہ عنوان :