
نوجوانوں کی جدت، تخلیقی صلاحیتوں اور محنت کو فروغ دینا حکومت خیبرپختونخوا کی اولین ترجیحات میں شامل ہے،شفقت آیاز
منگل 16 ستمبر 2025 19:40
(جاری ہے)
اس موقع پر وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر جوہر علی، فیکلٹی ممبران اور طلبہ نے مہمانِ خصوصی کا پرتپاک استقبال کیا۔
ایکسپو میں طلبہ نے اپنے منصوبوں اور پروڈکٹس کو جدید طرز پر پیش کیا، جنہیں دیکھ کر یہ بات واضح ہوئی کہ خیبرپختونخوا کے نوجوان ٹیکنالوجی اور انوویشن میں غیر معمولی صلاحیت رکھتے ہیں۔ڈاکٹر شفقت ایاز نے مختلف اسٹالز کا معائنہ کیا اور طلبہ سے ان کے آئیڈیاز پر تفصیلی بات چیت کی۔ طلبہ نے بتایا کہ کس طرح ان کے منصوبے نہ صرف تعلیمی اور تحقیقی معیار کو بلند کر سکتے ہیں بلکہ معاشی ترقی میں بھی اہم کردار ادا کر سکتے ہیں۔ معاونِ خصوصی نے طلبہ کی کاوشوں کو سراہا اور کہا کہ یہ نئی نسل ہی ہے جو مستقبل میں پاکستان کو ڈیجیٹل اکانومی اور جدید ٹیکنالوجی کے میدان میں دنیا کے ساتھ ہم آہنگ کرے گی۔اپنے خطاب میں ڈاکٹر شفقت ایاز نے طلبہ کے لیے گرانٹ دینے کا اعلان کیا اور کہا کہ چئرمین عمران خان اور وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کے وژن کے مطابق حکومت خیبرپختونخوا باصلاحیت نوجوانوں کو زیادہ سے زیادہ سہولیات اور بھرپور معاونت فراہم کرنے کے لیے پرعزم ہے۔ انہوں نے کہا کہ صوبے میں ای-گورننس، ڈیجیٹل اسکلز ٹریننگ، آئی ٹی زونز اور بزنس انکیوبیشن جیسے منصوبے اسی وژن کی عملی تعبیر ہیں، جن کا مقصد نوجوانوں کو بااختیار بنانا اور انہیں مستقبل کی عالمی معیشت کا حصہ بنانا ہے۔ڈاکٹر شفقت ایاز نے کہا کہ نوجوان ہی پاکستان کی اصل طاقت ہیں۔ ان کی توانائی، جذبہ اور تخلیقی صلاحیتیں اگر درست سمت میں استعمال ہوں تو پاکستان کو دنیا کی جدید معیشتوں کی صف میں کھڑا کیا جا سکتا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ صوبائی حکومت اس بات کو یقینی بنا رہی ہے کہ تعلیمی اداروں کو جدید سہولیات سے آراستہ کیا جائے تاکہ ہر طالبعلم کو اپنی صلاحیتیں بروئے کار لانے کا پورا موقع مل سکے۔آخر میں ڈاکٹر شفقت ایاز نے کہا کہ اگر ہم نے نوجوانوں کو ٹیکنالوجی اور انوویشن کے ساتھ جوڑ دیا تو نہ صرف خیبرپختونخوا بلکہ پورا پاکستان ترقی اور خوشحالی کی نئی بلندیوں کو چھوئے گا۔ یہی وہ وژن ہے جس کے تحت صوبے کو ایک ڈیجیٹل خیبرپختونخوا بنایا جا رہا ہے اور یہی وہ خواب ہے جس کی تعبیر نوجوان نسل کے ہاتھوں میں ہے۔
مزید قومی خبریں
-
بینک آف پنجاب کی اینالسٹ اور انویسٹرز کے لیے کارپوریٹ بریفنگ
-
عمران خان کا ٹوئٹر اکاؤنٹ بھارت سے آپریٹ ہو رہا ہے،وفاقی وزیر ریلوے کا دعویٰ
-
پولیو ویکسین انجکشن 15 سال تک کے تمام بچوں کو خصوصی مہم کے دوران لگائے جائیں گے،ڈپٹی کمشنر منصوراحمد قاضی
-
نوجوان نسل میں شدت پسندی اور جارحیت پر قابو پانے کے لیے کھیلوں سے بہتر کوئی ذریعہ نہیں‘مجتبیٰ شجاع الرحمان
-
گورنرپنجاب سے فیصل عبدالستارایدھی کی ملاقات ، سیلاب متاثرین کی مدد اوران کی بحالی اولین ترجیح ہے ۔ سردارسلیم حیدر خان
-
پشاور، جعلی ویزے پر البانیہ جانے والے دو مسافر زیر حراست، نشاندہی پر تین ایجنٹس گرفتار
-
وفاقی وزراء کی جانب سے جنازوں پر بیانات گھٹیا حرکت ہے،علی امین گنڈاپور
-
حب کینال کی تباہی کے بعد کراچی پانی کے شدید بحران کا شکار ہے، حلیم عادل شیخ
-
وزیراعلی سندھ کا گندم کے ذخائر اور فراہمی کی صورتحال کا جائزہ
-
بلوچستان میں ملک کاپہلا خودکار ڈیجیٹل مالیاتی ای۔فائلنگ سسٹم اچھی حکمرانی اور ٹیکنالوجی کے استعمال کی جانب ایک سنگ میل ہے،وزیراعلیٰ بلوچستان
-
خزانے کی پائی پائی سیلاب متاثرین کی بحالی پر خرچ کی جائی: خرم نوازگنڈاپور
-
خزانے کی پائی پائی سیلاب متاثرین کی بحالی پرخرچ کی جائے‘ خرم نواز گنڈاپور
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.