نوشہرہ ورکاں ڈیرہ جٹو والا ارشد ورک کے قتل میں ملوث 5 ملزمان کے خلاف مقدمہ درج، مقتول سپرد خاک

بدھ 17 ستمبر 2025 12:13

نوشہرہ ورکاں (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 ستمبر2025ء) نوشہرہ ورکاں ڈیرہ جٹو والا میں ارشد ورک کے قتل میں ملوث 5 ملزمان مدثر، محسن،علی اصغر ،علی رضا وغیرہ کے خلاف مقتول کے بھائی تنویر عباس کی رپورٹ پر دفعہ 302۔148۔149 کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا ہے اور نوشہرہ ورکاں پولیس ملزمان کی تلاش میں ہے۔

(جاری ہے)

ملزمان نے کچھ عرصہ قبل مقتول ارشد ورک کے بھائی اشفاق عرف شاکو کو قتل کیا جس کے مقدمہ کا مدعی ارشد ورک بنا اور مقدمہ کی پیروی کرتا ا ر ہا تھا اور ملزمان نے اسکو راستے سے ھٹانے کے لیے ارشد ورک کو اسوقت فائرنگ کر کے قتل کر دیا جب وہ بچوں کو سکول چھوڑ کر واپس گھر ڈیرہ جٹوں والا پر جارہا تھا مقتول کو اہوں اور سسکیوں بھرے ماحول میں سپرد خاک کر دیا گیاہے۔

نماز جنازہ میں عوام کی کثیر تعداد موجود دیکھی گئی۔

متعلقہ عنوان :