واسا لاہور نے معروف ٹیلی کمیونیکیشن کمپنی کے اشتراک سے ڈیجیٹل رین گیجز نصب کر دیئے

بدھ 17 ستمبر 2025 16:36

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 ستمبر2025ء) وزیر اعلیٰ پنجاب کے سمارٹ سٹی ویڑن کے تحت پاکستان کی تاریخ میں پہلی مرتبہ واسا لاہور نے معروف ٹیلی کمیونیکیشن کمپنی جاز کے اشتراک سے ڈیجیٹل رین گیجز نصب کردیے ہیں،لاہور کے 16 مقامات پر تین گیجز جدید ٹیکنالوجی لوراوین (LoRaWAN) نیٹ ورک پر مبنی، ریئل ٹائم مانیٹرنگ ہوگی،صوبائی وزیر ہاؤسنگ اینڈ اربن ڈویلپمنٹ پنجاب بلال یاسین نے تقریب میں خصوصی شرکت کی، وائس چیئرمین واسا چوہدری شہباز احمد ، ڈی جی واسا طیب فرید،جاز اور ڈائناسز نیٹ ورک کے افسران بھی شریک تھے، ڈائریکٹر واسا مدثر جاوید نے مینوئل مانیٹرنگ سسٹم اور جدید ماڈل بارے بریفنگ دی،واسا لاہور کا اپنا لوراوین نیٹ ورک انسٹال ، عملی مظاہرہ رین گیجز کی صورت میں کر دیا۔

(جاری ہے)

جدید ٹیکنالوجی سے زیادہ کوریج، توانائی کی بچت،کم لاگت، درستگی اور اسکیل اپ گریڈیشن شامل ہے، بارش کے پانی کا رئیل ٹائم ڈیٹا واسا لاہور کے مرکزی رین ڈیش بورڈز سے منسلک ہوگا،وزیر ہاؤسنگ بلال یاسین کا کہنا تھا کہ یہ منصوبہ پاکستان میں ڈیجیٹل واٹر مینجمنٹ کے ایک نئے دور کا آغاز ہے،پائلٹ پراجیکٹ کی کامیابی کے بعد پنجاب کے دیگر اضلاع میں قائم واساز کو جدید خطوط پر استوار کیا جائے گا، ایم ڈی واسا غفران احمد نے کہا کہ مستقبل میں واٹر میٹرنگ منصوبے میں بھی یہ ٹیکنالوجی استعمال کی جائے گی، یہ نیٹ ورک واٹر میٹرنگ کی رئیل ٹائم ریڈنگ اور کنٹرولنگ میں مددگار ثابت ہوگا۔