ڈیرہ تعلیمی بورڈ کے زیر اہتمام عید میلاد لنبی ﷺ کے سلسلے میں سرکاری تعلیمی اداروں کے درمیان نعت خوانی اور تقریری مقابلے

بدھ 17 ستمبر 2025 17:28

ڈیرہ اسماعیل خان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 ستمبر2025ء) ڈیرہ تعلیمی بورڈ کے زیر اہتمام عید میلاد لنبی ﷺ کے سلسلے میں سرکاری تعلیمی اداروں کے درمیان نعت خوانی اور تقریری مقابلے کا انعقاد کیا گیا۔تقریری مقابلے کا عنوان ”سیرت النبی ﷺ “تھا۔یہ مقابلے مفتی محمود سکول اینڈ کالج ڈیرہ کے ہال میں منعقد ہوئے، مقابلے کی مہمان خصوصی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر زنانہ سیدہ انجم تھیں جبکہ صدارت کے فرائض چیئرمین ڈیرہ تعلیمی بورڈ پروفیسر ڈاکٹر احسان اللہ نے سرانجام دیئے، ان مقابلوں میں زنانہ و مردانہ سرکاری تعلیمی اداروں نے بھرپور حصہ لیا۔

(جاری ہے)

ان مقابلوں میں لڑکوں کے نعت خوانی کے مقابلوں میں پہلی پوزیشن جی ایچ ایس ایس کچی پائند خان کے فغر زمان ، دوسری پوزیشن جی ایچ ایس نمبر 1ٹانک کے محمد احمد اور تیسری پوزیشن جی سی ایم ایچ ایس نمبر1کے سید فرجاد اصغر نے حاصل کی ،جبکہ طالبات کی نعت خوانی کے مقابلوں میں جی جی ایچ ایس ایس نمبر2کی وجیہا نور نے پہلی ، جی جی ایچ ایس ایس نمبر4بستی استرانہ کی وریشہ امین نے دوسری اور جی جی ایچ ایس مدنی ٹاؤن کی علینہ اقبال نے تیسری پوزیشن حاصل کی ، اسی طرح طلباءکے تقریری مقابلوں میں جی ایچ ایس حاجی مورہ کے فاطر ہادی نے پہلی ، جی ایچ ایس ایس مریالی کے محمد مزمل نے دوسری اور نالج ہوم کے حذیفة الایمان نے تیسری پوزیشن حاصل کی جبکہ طالبات کے تقریری مقابلوں میں جی جی ایچ ایس ایس نمبر1 کی ایشا شہاب نے پہلی ، جی جی ایچ ایس ایس منڈی ٹاؤن کی، ام عمارہ نے دوسری پوزیشن جبکہ جی جی ایچ ایس ایس نمبر4بستی استرانہ کی ماہ نور نعیم نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔

\378

متعلقہ عنوان :