اسٹیٹ بینک کا شرح سود 11 فیصد برقرار رکھنے کا فیصلہ

بزنس کمیونٹی اور جماعت اسلامی کا فیصلے پر شدید ردعمل

بدھ 17 ستمبر 2025 22:42

اسٹیٹ بینک کا شرح سود 11 فیصد برقرار رکھنے کا فیصلہ
فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 ستمبر2025ء) اسٹیٹ بینک کی جانب سے شرح سود کو 11 فیصد پر برقرار رکھنے کے فیصلے کو بزنس کمیونٹی اور جماعت اسلامی کے رہنماؤں نے معیشت کے لئے زہر قاتل قرار دیا ہے۔

(جاری ہے)

رہنماؤں نے کہا کہ افراط زر میں کمی کے باوجود پالیسی ریٹ کو کم نہ کرنا کاروباری برادری کے لئے مایوس کن ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ سرمایہ کاری اور برآمدات متاثر ہوں گی جبکہ روزگار کے مواقع بھی کم ہوں گے۔ بزنس کمیونٹی نے طویل عرصے سے شرح سود کو سنگل ڈیجٹ تک لانے کا مطالبہ کیا تھا مگر اسٹیٹ بینک نے توقعات کے برعکس فیصلہ کیا ہے جو معاشی ترقی میں رکاوٹ بنے گا۔

متعلقہ عنوان :