بنوں میں قیام امن کیلئے علماء کرام اپنا مذہبی و سماجی کردار ادا کریں ،کمشنر

بدھ 17 ستمبر 2025 20:58

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 ستمبر2025ء) کمشنر بنوں ڈویژن کیپٹن (ر) خالد محمود نے کہا ہے کہ حکومتی کردار سمیت علماء کرام کو بھی قیام امن کیلئے اپنا مذہبی اور سماجی کردار ادا کرنا چاہیے تاکہ علاقے میں امن و استحکام اور ترقی و خوشحالی کا دور شروع ہو۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے بدھ کےروز اپنے دفتر میں مولانا عبد الغفار کی قیادت میں آئے ہوئے ضلع بنوں کے جید علماء کرام پر مشتمل وفد سے ملاقات میں کیا۔

اس موقع پر ڈپٹی کمشنر بنوں محمد فہیم، چیف ایگزیکٹو آفیسر ڈبلیو ایس ایس سی محمد عمران، ڈویژنل و ضلعی انتظامیہ حکام موجود تھے۔کمشنر بنوں ڈویژن کیپٹن (ر)خالد محمود نے وفد کوحکومتی سطح پر ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کراتے ہوئے کہا کہ ڈویژنل انتظامیہ عوام کی ترقی و خوشحالی کیلئے ہر ممکن اقدامات کر رہی ہے ، تاہم چند عناصر انتشار پھیلانے کی کوشش کر رہے ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے علماء کرام سے اپنا مذہبی اور سماجی کردار ادا کرتے ہوئے اپیل کی کہ وہ بنوں ڈویژن میں قیام امن کیلئے مساجد اور عوامی اجتماعات میں شرپسند عناصر کے کردار کو واضح کریں تاکہ عوام کو ایک طرف تو خوارج کی پشت پناہی کرنے والے عناصر کے کردار معلوم ہو ں اور دوسری طرف عوام کا حکومت کی کوششوں اور قربانیوں پر اعتماد بھی بحال رہے۔

متعلقہ عنوان :