ملتان اور مضافات میں آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران مطلع جزوی طورپرابرآلودرہنے کا امکان

بدھ 17 ستمبر 2025 20:58

ملتان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 ستمبر2025ء) ملتان اور مضافات میں آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران مطلع جزوی طورپرابرآلودرہے گا۔محکمہ موسمیات کے مطابق بدھ کے روز ملتان میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت37.2اورکم سے کم28.3سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

(جاری ہے)

صبح آٹھ بجے ہوا میں نمی کاتناسب78فیصد اور شام پانچ بجے 48فیصدتھا۔کل جمعرات کے روز طلو ع آفتاب صبح5 بجکر58منٹ پر اور غروب آفتاب شام 6 بجکر18منٹ پر ہوگا۔

متعلقہ عنوان :