کمشنر لورالائی ڈویژن ولی محمد بڑیچ کو محکمہ اربن پلاننگ ڈیولپمنٹ کے ایکسین حبیب اللہ ،اور ایس ڈی او محمد ہارون جعفر نے بریفنگ دی

بدھ 17 ستمبر 2025 20:58

لورالائی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 ستمبر2025ء) کمشنر لورالائی ڈویژن ولی محمد بڑیچ کو محکمہ اربن پلاننگ ڈیولپمنٹ کے ایکسین حبیب اللہ ،اور ایس ڈی او محمد ہارون جعفر نے بریفنگ دی۔ انہوں نے بتایا کہ اربن پلاننگ ڈیولپمنٹ کے تحت اس وقت ضلع بارکھان میں 6 سکیموں پر کام جاری ہیں جس میں 3 WSS تقریبا مکمل ہیں دو روڈز ایک سکول پر کام تیزی سے جاری ہیں۔

(جاری ہے)

نئے مالی سال کے لئے لورالائی ضلع میں 6, موسی خیل ،9, بارکھان ،7,دکی میں ایک سکیم ہیں جو کہ ٹینڈر پراسس ہیں جس پر جلد کام شروع کیا جائے گا انہوں نے کمشنر کو آ فس بلڈنگ ، رہائش ، ٹیکنیکل سٹاف اور فیلڈ سپرویزن کے لئے گاڑی نہ ہونے شکایت کی۔ کمشنر لورالائی ڈویژن ولی محمد بڑیچ نے اس موقع پر کہا کہ کسی بھی محکمہ میں جاری ترقیاتی منصوبوں کی جلد تکمیل حکومت کی ترجیح ہیں سرکاری بجٹ عوام کی امانت ہیں اس کا صحیح استعمال نہایت ضروری ہیں کسی بھی جاری کام میں تاخیر اور ناقص میٹریل کا استعمال نا قابل برداشت ہیں انہوں نیکہاکہ وہ جلد جاری ترقیاتی سکیموں کا معائنہ کر یں گے کمشنر نے کہاکہ وہ لیٹر لکھیں تاکہ انھیں دفتر کے لئے زمین الاٹ کی جاسکیں۔

متعلقہ عنوان :