لاہوربورڈ نے انٹرمیڈیٹ پارٹ ٹو کے سالانہ امتحان کے پوزیشن ہولڈر زطلبہ و طالبات کے ناموں کا اعلان کر دیا
بدھ 17 ستمبر 2025
20:11
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 ستمبر2025ء)لاہور بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سکینڈری ایجوکیشن نے انٹر میڈیٹ پارٹ ٹو کے سالانہ امتحان2025کے پوزیشن ہولڈر زطلبہ و طالبات کے ناموں کا اعلان کر دیا ،بورڈ میں مجموعی طور پر پہلی دوپوزیشنز طالبات جبکہ ایک طالبہ اور دو طلبہ نے مجموعی طور پر تیسری پوزیشن حاصل کی ،انٹر میڈیٹ پارٹ ٹو کے نتائج کا اعلان آج جمعرات کے روز کیا جائے گا۔
سیکرٹری لاہور بورڈ رضوان نذیر اور کنٹرولر امتحانات توصیف الرحمان نے پریس کانفرنس میںنمایاںپوزیشن لینے والے طلبہ و طالبات کے ناموں کا اعلان کیا ۔ بورڈ میں مجموعی طور پر پہلی پوزیشن کپس کالج شیخوپور ہ کی خدیجہ طاہرہ نے 1159نمبر لے کر حاصل کی جبکہ دوسری پوزیشن گورنمنٹ کنیرڈ کالج فار ویمن لاہور کی ملیحہ خان نے 1157نمبر لے کر حاصل کی جبکہ پنجاب کالج فار گرلز قصور کی حرم عرفان ،کپس کالج فار بوائز شیخوپورہ کے محمد تنویر احمد اور پنجاب کالج فار سائنس فیروز پور روڈ کے محمد شعبان نے 1156نمبر لے کر مجموعی طو رپر تیسری پوزیشن حاصل کی ۔
(جاری ہے)
پری میڈیکل طلبہ میں پنجاب کالج فار سائنس کے محمد شعبان اور کپس کالج فار بوائز کے محمد تنویر احمد نے 1156نمبر لے کر مجموعی طو رپر پہلی ،گورنمنٹ کالج یونیورسٹی لاہور کے افضال احمدنے 1154نمبر لے کر دوسری اور گورنمنٹ کالج یونیورسٹی لاہور کے ہی قاسم نور ضیا نے 1153نمبر لے کر تیسری پوزیشن حاصل کی ۔ پری میڈیکل طالبات میں کپس کالج شیخوپور ہ کی خدیجہ طاہرہ نے 1159نمبر لے کر پہلی ،گورنمنٹ کنیرڈ کالج فار ویمن لاہور کی ملیحہ خان نے 1157نمبر لے کر دوسری ،پنجاب کالج فار گرلز قصور کی حرم عرفان نے 1156نمبر لے کرتیسری پوزیشن حاصل کی ۔
پری انجینئرنگ طلبہ میں یونیک کالج لاہورمحمد سبحانی نے 1150نمبر لے کر پہلی،پنجاب کالج فار بوائز برکی روڈ لاہور کے محمد ریحان نے 1137نمبرلے کر دوسری پنجاب کالج فار بوائز کیمپس بلیوارڈ ائیر لائن سوسائٹی لاہور کے مفلے احمد نے 1135نمبر لے کر تیسری پوزیشن حاصل کی۔پری انجینئرنگ طالبات میں پنجاب کالج فار گرلز گنڈا سنگھ قصور کی ہادیہ نے 1155نمبر لے کر پہلی ،کپس کالج فار گرلز فیروز پور روڈ قصور کی ایانا کفایت نے 1140نمبر لے کر دوسری جبکہ گورنمنٹ کنیئر ڈ کالج فار ویمن لاہور کی ماریہ اقبال نے 1132نمبر لے کر تیسری پوزیشن حاصل کی ۔
جنرل سائنس گروپ طلبہ میں پنجاب کالج ابدالین سوسائٹی لاہور کے محمد عثمان حامد نے 1136نمبر لے کر پہلی، پنجاب کالج آف شاہدرہ کے سبحان ظہور اور گورنمنٹ کالج یونیورسٹی لاہور کے حاجی عبد اللہ نے 1134نمبر لے کر مشترکہ طو رپر دوسری جبکہ پنجاب کالج آف انفارمیشن ٹیکنالوجی مسلم ٹائون لاہور کے محمد ابراہیم اور عبد اللہ نے 1130نمبر لے کر مجموعی طور پر تیسری پوزیشن حاصل کی ۔
جنرل سائنس گروپ طالبات یونیک ہائر سکینڈری سکول فار گرلز بحریہ ٹائون کی ہادیہ یوسف نے 1138نمبر لے کر پہلی،رفاہ انٹر نیشنل کالج شاہ کوٹ کی ایمان فاطمہ اور طلعت یاسمین کالج فار گرلز ننکانہ صاحب کی انفل انتخاب نے 1133نمبر لے کر مجموعی طور پر دوسری جبکہ پنجاب کالج فارویمن ابدالین ہائوسنگ سوسائٹی لاہور لاہور کی عائشہ اویس نے 1131نمبر لے کر تیسری پوزیشن حاصل کی ۔
آرٹس گروپ طلبہ میں گورنمنٹ کالج یونیورسٹی لاہور کے زریان احمد باجوہ نے 1110نمبر لے کر پہلی، کالج آف شارہااینڈ اسلامک سائنس ماڈل ٹائون کے محمد احمد نے 1084نمبر لے کر دوسری جبکہ گورنمنٹ کالج یونیورسٹی لاہور کے محمد خزاما اشرف نے 1060نمبر لے کر تیسری پوزیشن حاصل کی ۔آرٹس گروپ طالبات میں پنجاب کالج فار ویمن داروغہ والا لاہور کی ہانیہ ستار نے 1098نمبر لے کر پہلی، انفارمیٹکس کالج فار گرلز قصور کی عائشہ رشید نے 1090نمبر لے کر دوسری جبکہ احساس کالج فار گرلز کنگن پور کی عائشہ بشیر نے 1084نمبر لے کر تیسری پوزیشن حاصل کی ۔
کامرس گروپ طلبہ میں کوکورڈیا کالج فار بوائز قصور کے سرمد ساجد نے 1107نمبر لے کر پہلی،پنجاب کالج فار کامرس مسلم ٹائون لاہور کے حسیب احمد نے 1098 نمبر لے کر دوسری اور اسی تعلیمی ادارے کے سعد اشرف نے 1096نمبر لے کر تیسری پوزیشن حاصل کی کامرس گروپ طالبات میں پنجا ب کالج فارویمن گلبرگ کی عروج فاطمہ نے 1100نمبر لے کر پہلی، اسی تعلیمی ادارے کی نور فاطمہ نے 1089نمبر لے کر دوسری جبکہ پنجاب کالج فار ویمن چوبرجی لاہور کی لائبہ نعمان نے 1088نمبر لے کر تیسری پوزیشن حاصل کی ۔