موبائل سگنلز بندش،پشاورہائی کورٹ بارایسوسی ایشن نے درخواست دائر کرنے کااعلان کردیا

جب آپ ہائیکورٹ یا ڈسٹرکٹ کورٹ میں داخل ہوتے ہیں تو پھر دنیا سے رابطہ کٹ جاتا ہے، وکیل اور سائل کا کوئی رابطہ نہیں ہوتا اور کیسز پر بھی اثر پڑتا ہے،

بدھ 17 ستمبر 2025 19:25

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 ستمبر2025ء)پشاورہائی کورٹ بارایسوسی ایشن نے موبائل سگنلز بندش کے خلاف درخواست دائر کرنے کااعلان کردیا ہے، ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن اور پشاور بار ایسوسی ایشن کے صدور کا میڈیا سے گفتگو میں کہنا تھا کہ پشاور ہائیکورٹ اور ڈسٹرکٹ بار کے احاطے میں سگنلز کا سنگین مسلہ ہے،وائی فائی ڈیوائسس بھی ٹھیک طریقے سے کام نہیں کررہا، امین الرحمن یوسفزئی ایڈووکیٹ کاکہنا تھا کہ ہم نے متعلقہ حکام سے یہ معاملہ اٹھایا، جب آپ ہائیکورٹ یا ڈسٹرکٹ کورٹ میں داخل ہوتے ہیں تو پھر دنیا سے رابطہ کٹ جاتا ہے، وکیل اور سائل کا کوئی رابطہ نہیں ہوتا اور کیسز پر بھی اثر پڑتا ہے، ڈسٹرکٹ بار ایسوسی کے صدر نے جو فیصلہ کیا ہم اس کے ساتھ ہونگے، صدر پشاور ہائیکورٹ بارنے کہا کہ آج ہم ہائیکورٹ میں اس حوالے سے درخواست دائر کریں گے۔