حویلیاں،سول ہسپتال کے 500 میٹر کے فاصلہ پر قائم نجی کلینکس بند کرنے کے نوٹسز جاری

بدھ 17 ستمبر 2025 19:40

ایبٹ آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 ستمبر2025ء) اسسٹنٹ کمشنر حویلیاں سمیرا مسحود نے سول ہسپتال کے 500 میٹر کے فاصلہ پر قائم تمام نجی کلینکس بند کرنے کے نوٹسز جاری کردئیے۔

(جاری ہے)

ڈپٹی کمشنر ایبٹ آباد سرمد سلیم کے دورہ حویلیاں کے موقع پر حویلیاں سول ہسپتال کے قرب وجوار میں واقع سرکاری ملازمین ڈاکٹروں کے نجی کلینکس کی طرف توجہ مبذول کرائی گئی۔بدھ کے روز ڈپٹی کمشنر ایبٹ آباد کی خصوصی ہدایات پر حویلیاں میں ان غیرقانونی نجی کلینکس کو بند کرنے کے نوٹسز جاری کر دئیے گئےاور مقررہ وقت کے بعد ان کلینکس کو سیل کرنے کے احکامات جاری کئے گئے۔

متعلقہ عنوان :