قلم کی طا قت دنیا کے ہر ہتھیار سے زیا دہ ہے ، بلو چستان سے تعلق رکھنے والی بچیوں میں ٹیلنٹ کی کمی نہیں،حاجی اختر کاکڑ

بدھ 17 ستمبر 2025 20:15

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 ستمبر2025ء) ایوان صنعت و تجا رت کو ئٹہ بلو چستان کے سنیئر نا ئب صدر حاجی اختر کا کڑ نے کہا ہے کہ قلم کی طا قت دنیا کے ہر ہتھیار سے زیا دہ ہے ، بلو چستان سے تعلق رکھنے والی بچیوں میں ٹیلنٹ کی کمی نہیں انہیں منا سب مواقع فرا ہم کئے جا ئیں تو وہ ملک اور بین القوامی سطح پر اپنی صلاحیتوں کا لو ہا منوا سکتی ہے ،حکومت بچیوں کے لئے ضلع اور تحصیل کی سطح پرٍ ٹیکنیکل سنٹرز کے قیام کے لئے اقدامات اٹھا ئے اس با بت چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کو ئٹہ بلو چستان ہر ممکن تعاون کے لئے تیار ہیں۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز وومن ٹیکنیکل ٹریننگ سنٹر کو ئٹہ اور گورنمنٹ پولی ٹیکنیک انسٹیٹیوٹ فا ر گرلزکے با ہمی تعاون سیخواتین کے لئے ووکیشنل ٹریننگ اوراور معاشی اختیارات کے عنوان سے منعقدہ تقریب سے خطاب کر تے ہو ئے کیا۔

(جاری ہے)

تقریب سے صو با ئی وزیر تعلیم محترمہ راحیلہ حمید درانی ،چیمبر آف کامرس کی نا زیہ احمد ودیگر نے بھی اظہار خیال کیا۔

تقریب سے خطاب کر تے ہو ئے حاجی اختر کا کڑ کا کہنا تھا کہ بلو چستان میں پہلی مرتبہ راحیلہ حمید درانی کی صورت میں پہلی خاتون وزیر تعلیم ہے جس نے انتہا ئی کم مدت میں تعلیمی میدان میں انقلا بی اقدمات کئے ہیں ایسے اقدامات کی سالوں پہلے ضرورت تھی ، انہوں نے شرکا ئ کو مخاطب کر تے ہو ئے کہا کہ قلم ہتھیار سے تیز ہیں دنیا میں قلم سے طا قت ور کو ئی چیز نہیں ، ملک اور صو بے میں اعلیٰ عہدوں اور منصبوں پر فا ئز افراد کے قدم قلم ہی کی بدولت سے کا میابی نے چومے ہیں ،انہوں نے کہا کہ میرا تعلق ضلع قلعہ عبداللہ کے علا قے گلستان سے ہیںجہاں پہلے کو ئی میٹرک پا س طا لب علم یا طا لبہ نہیں تھی مگر اب ہما رے گھر سے آکسفورڈیونیورسٹی سکالر شپس لینے والے نوجوان مو جو د ہیں انہوں نے کہا کہ ہر وہ طا لب علم یا طا لبہ کا میابی سے ہمکنا ر ہو گا جو حصول علم کو اپنا شعار بنا ئے گا ، انہوں نے کہا کہ شعبہ تعلیم میں آج جو اقدامات اٹھا ئے جا رہے ہیں وہ دس سے پہلے ہو نے چاہئے تھے تا کہ ہم بھی چین اور دنیا کے دیگر ممالک کے ساتھ ترقی کی دوڑ میں شامل ہو تے ،انہوں نے کہا کہ حالت یہ ہے کہ ضلع پشین میں سرورخان کا کڑ مرحوم کے دور میں ایک ٹیکنیکل سنٹر کا قیام عمل میں لا یا گیا جہاں ملزامین بھی بھرتی ہو ئے جن میں سے بعض ریٹائرڈ بھی ہو ئے تا ہم اس وقت تک سنٹر فعال نہیں ہو سکا ، انہوں نے کہا کہ حکومت تحصیل یا پھرضلع کی سطح پر ٹیکنیکل سنٹرز کا قیام عمل میں لا ئے تا کہ نوجوانوں کو تعلیم کے ساتھ ساتھ ہنر بھی سکھایا جا سکے ، انہوں نے کہا کہ ہم ایکسپو کرا نے کے لئے بھی تیا ر ہیں۔