سینئر صحافی محمد جمیل بھٹی کیولری گرائونڈ قبرستان میں سپرد خاک

ظ*نماز جنازہ میں ہر طبقہ فکر سے تعلق رکھنے والے افراد کی بڑی تعداد نے شرکت کی

بدھ 17 ستمبر 2025 20:20

ح لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 ستمبر2025ء) سینئر صحافی ،مصنف ، وائس آف ایشیا نیوز ایجنسی اور ماہنامہ رابطہ انٹرنیشنل میگزین کے چیف ایڈیٹر محمد جمیل بھٹی حرکت قلب بند ہوجانے کی وجہ سے انتقال کر گئے۔انہیں کیولری گرائونڈ قبرستان میں سپرد خاک کردیا گیا۔

(جاری ہے)

نماز جنازہ میں صحافیوں، دوست احباب ، رشتہ داروں سمیت ہر طبقہ فکر سے تعلق رکھنے والے افراد کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ انہوں نے سوگواران میں ایک بیٹی اور تین بیٹوں کو چھوڑاہے۔وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز ،گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان،سابق وفاقی وزیر خواجہ سعد رفیق ،امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن اور دیگر نے مرحوم کی صحافتی خدمات کو خراج تحسین پیش کیا