وزیر بلدیات سندھ سعید غنی کے والد معروف مزدور رہنما شہید عثمان غنی کی 30 ویں برسی انتہائی عقیدت و احترام سے منائی گئی

بدھ 17 ستمبر 2025 21:05

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 ستمبر2025ء)وزیر بلدیات سندھ سعید غنی کے والد معروف مزدور رہنما شہید عثمان غنی کی 30 ویں برسی کی تقریب چنیسر ٹان میں انتہائی عقیدت و احترام سے منائی گئی۔ تقریب میں پیپلز پارٹی لیبر بیورو سندھ کے صدر و شہید عثمان غنی کے دیرینہ ساتھی حبیب الدین جنیدی، وزیر اعلی سندھ کے معاون خصوصی سید نجمی عالم، رکن قومی اسمبلی اسد عالم نیازی، ارکان قومی و صوبائی اسمبلی و سینیٹرز، پیپلز پارٹی کراچی ڈویژن کے جنرل سیکرٹری عبدالروف ناگوری، سنئیر نائب صدر مرزا مقبول، ڈپٹی انفارمیشن سیکرٹری آصف خان، شکیل چوہدری، ڈسٹرکٹ ایسٹ کے صدر اقبال ساندھ ، ڈسٹرکٹ کورنگی کے صدر جانی میمن، احمد رضا ڈسٹرکٹ سینٹرل کے صدر سردار خان، ڈسٹرکٹ ساتھ کے صدر و سابق جنرل سیکرٹری کراچی ڈویژن جاوید ناگوری، دیگر تمام ڈسٹرکٹ، ذیلی تنظیموں کے صدور و عہدیداران کے علاوہ شہید عثمان غنی کے صاحبزادوں وحید غنی، فہد غنی، محسن غنی، ذیشان غنی، چنسیر ٹان سمیت دیگر ٹان کے منتخب ارکان و پارٹی کے کارکنوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

تقریب سے قبل صوبائی وزیر سعید غنی اور ان کے بھائیوں نے شہید عثمان غنی کی قبر پر حاضری دی، پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی۔ اس موقع پر شہید عثمان غنی کی مزدوروں کے لئے خدمات پر انہیں خراج عقیدت پیش کیا گیا۔