Live Updates

مختلف اداروں کے ملازمین کا نجکاری نہ کرنے کا مطالبہ

بدھ 17 ستمبر 2025 21:10

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 ستمبر2025ء) مختلف اداروں کے ملازمین نے نجکاری نہ کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے نیشنل پریس کلب اسلام آباد کے باہر مظاہرہ کیا۔

(جاری ہے)

مظاہرے میں آل پاکستان فیڈریشن آف ٹریڈ یونینزکے چیئرمین اور آل پاکستان واپڈا ہائیڈرو الیکٹرک ورکرز یونینزکے مرکزی جوائنٹ سیکرٹری حاجی محمد رمضان اچکزئی، آل پاکستان واپڈا ہائیڈرو الیکٹرک ورکرز یونینزکےریجنل چیئرمین جاوید اقبال بلوچ، ریجنل سیکرٹری عمران خان،ریجنل چیئرمین سکھر نثار شیخ، عبداللہ سومرو، محمود پٹھان، ریاض سانگی، علی محمد جتوئی اور یوٹیلیٹی اسٹور کارپوریشن کے مرکزی نائب صدر غلام حیدر اچکزئی اور کارکنان نے شرکت کی۔

مقررین نے مطالبہ کیا کہ کسی بھی ادارے کی نجکاری نہ کی جائے۔انھوں نے کہا کہ ملازمین کو رہائش کی سہولت دی جائے یا پھر ہاؤس رینٹ کو ہائیرنگ کے ستر فیصد کے برابر کیا جائے ۔ انھوں نے کہا کہ ملازمین کومیڈیکل سہولت نہ ملنے پر کم از کم پانچ ہزار ماہانہ میڈیکل الاؤنس دیا جائے،ملازمین کے بچوں کی تعلیم کو فری کیا جائے ۔مظاہرے سے پی ایف یو جے کے صدر افضل بٹ اور سیکرٹری این پی سی نیئر علی نے بھی خطاب کیا۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات