Live Updates

/اللہ کا شکر ہے پاکستان کی عزت برقرار رہی ،انہیں امید ہے کہ آئندہ کرکٹ پر زیادہ توجہ دی جائے گی سیاست پر نہیں،محسن نقوی

ٴْرمیز راجہ اور نجم سیٹھی کا کرکٹ میں سیاست سے بچنے کی ضرورت پر زور، معافی ایک اچھا قدم ہے

بدھ 17 ستمبر 2025 21:30

‘لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 ستمبر2025ء) پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیئرمین محسن نقوی نے متنازع میچ ریفری اینڈی پائیکرافٹ کی جانب سے معافی مانگنے کے بعد اپنے خیالات کا اظہار کیا۔ لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے محسن نقوی نے کہا کہ کئی افراد نے اس معاملے میں تعاون کیا اور اس ایشو پر مسلسل نظر رکھی۔ انہوں نے کہا کہ وہ خود بھی اس بات کا اندازہ نہیں لگا سکے تھے کہ میچ ریفری کے فیصلے کے نتیجے میں کیا ردعمل آئے گا۔

چیئرمین پی سی بی نے مزید کہا کہ اللہ کا شکر گزار ہوں کہ پاکستان کی عزت برقرار رہی اور انہیں امید ہے کہ آئندہ کرکٹ پر زیادہ توجہ دی جائے گی، سیاست پر نہیں۔ "ہمارا وقت کرکٹ پر لگنا چاہیے، سیاست پر نہیں" محسن نقوی نے کہا کہ محسن نقوی نے پاکستان کرکٹ ٹیم کے بارے میں بھی بات کی اور کہا کہ وہ امید رکھتے ہیں کہ ٹیم اپنی عمدہ پرفارمنس کا مظاہرہ کرے گی۔

(جاری ہے)

قوم سے اپیل کی کہ وہ ٹورنامنٹ کے آخری تک ٹیم کی حمایت کریں۔ انہوں نے کہا، "اگر کھلاڑیوں میں خامیاں ہوں گی تو ہم انہیں دور کرنے کی کوشش کریں گے، سلیکٹرز کا پینل پرفارمنس کا جائزہ لے گا اور جہاں ضرورت ہوگی اصلاحات کی جائیں گی۔اس موقع پر سابق چیئرمین پی سی بی نجم سیٹھی نے کہا کہ پاکستان کرکٹ بورڈ کا ہمیشہ سے یہ مؤقف رہا ہے کہ کھیل میں سیاست نہیں ہونی چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ ہم نے اسپورٹس مین اسپرٹ کا مظاہرہ کیا، جب کہ پاکستان نے میچ ریفری کی معافی کا کہا تھا اور وہ معافی آگئی ہے۔سابق چیئرمین پی سی بی رمیز راجہ نے بھی اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اینڈی پائیکرافٹ لگتا ہے کہ بھارت کے فیورٹ ہیں، کیونکہ وہ 90 مرتبہ بھارت کے میچز میں میچ ریفری رہ چکے ہیں، جو کہ حیران کن بات ہے۔ رمیز راجہ نے کہا، "یہ ہماری فتح ہے، ایک نازک صورتحال تھی لیکن خوشی ہے کہ کوئی جذباتی فیصلہ نہیں کیا گیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ جو بھی ہمارے جذبات مجروح ہوئے ہیں، ان کا جواب ہمیں اپنی ٹیم کی پرفارمنس سے دینا ہوگا۔ "پوسٹ میچ میں کی گئی بات مجھے بہت بٴْری لگی، اور اس کا ذمہ دار کون ہوگا" رمیز راجہ نے کہا کہ معافی کا اقدام ایک اچھا فیصلہ ہے، اور کرکٹ کو صرف کرکٹ ہی رہنا چاہیے۔ اگر یہ سیاست کا پلیٹ فارم بن جائے گا تو سلسلہ رکے گا نہیں۔چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے اس معاملے کی انکوائری کا وعدہ کرتے ہوئے کہا کہ اس کے ذمہ داران کا پتا لگا لیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ اس تنازعہ کا حل نکالنا پی سی بی کی اولین ترجیح ہی
Live ایشیاء کپ سے متعلق تازہ ترین معلومات