
بلوچستان ہائیکورٹ،بجلی کے کنکشن منقطع کرنے اور لوڈ شیڈنگ کے خلاف دائر آئینی درخواست کی سماعت،کیسکو کی رپورٹ غیرتسلی بخش قرار
بدھ 17 ستمبر 2025 22:50
(جاری ہے)
انہوں نے مزید کہا کہ عوام بجلی کے بل باقاعدگی سے ادا کر رہے ہیں، مگر چند نادہندگان کے باعث پورے صوبے کو سزا دی جا رہی ہے۔
وکیل نے عدالت کو آگاہ کیا کہ کوئٹہ شہر میں روزانہ 12 گھنٹے جبکہ دیگر اضلاع میں 18 گھنٹے سے زائد کی لوڈ شیڈنگ کی جا رہی ہے، حالانکہ صوبے کے HUC اور اسٹیٹ بینک کی جانب سے بجلی کے بلوں کی ادائیگی کی شرح دیگر صوبوں سے زیادہ ہے۔ انہوں نے الزام عائد کیا کہ 2000 میگا واٹ سے زائد بجلی بلوچستان کے عوام کو محروم کر کے کراچی اور دیگر صوبوں کی فیکٹریوں کو فراہم کی جا رہی ہے، جو آئین کے آرٹیکلز 9 اور 25 کی کھلی خلاف ورزی ہے۔ درخواست میں یہ بھی نشاندہی کی گئی کہ پنجاب اور اسلام آباد کے دیہی علاقوں میں لوڈ شیڈنگ تقریباً ختم ہو چکی ہے، جبکہ بلوچستان بدترین بحران کا شکار ہے۔عدالت نے ریمارکس دیے کہ عوام کو بجلی سے محروم رکھنا ان کے بنیادی آئینی حقوق کی خلاف ورزی کے مترادف ہے۔ عدالت نے چیف سیکرٹری بلوچستان، سی ای او کیسکو اور پرنسپل سیکرٹری ٹو وزیراعلیٰ بلوچستان کو حکم دیا کہ وہ اگلی سماعت پر جامع رپورٹ سمیت ذاتی حیثیت میں پیش ہوں اور صوبے میں لوڈ شیڈنگ کے مسئلے کے حل اور سولر ٹیوب ویلوں میں تبدیل ہونے والے گھروں کو بجلی کی فراہمی کے طریقہ کار سے آگاہ کریں۔ عدالت نے متنبہ کیا کہ اگر یہ افسران پیش نہ ہوئے تو وزیراعلیٰ بلوچستان اور چیئرمین واپڈا کو ذاتی طور پر عدالت طلب کیا جائے گا۔ عدالتی حکم کی کاپی چیف سیکرٹری بلوچستان، سی ای او کیسکو اور پرنسپل سیکرٹری وزیراعلیٰ بلوچستان کو فوری تعمیل اور ضروری کارروائی کے لیے بھجوا دینے کی ہدایت۔ کیس کی مزید سماعت 24 ستمبر 2025 کو ہوگی۔مزید قومی خبریں
-
پولینڈ اور پاکستان میں تیل و گیس کے شعبے میں 100 ملین ڈالر کی سرمایہ کاری میں اضافہ متوقع
-
اسلام آباد میں چینی کی نئی سرکاری قیمت مقرر،زائد قیمت وصول کرنے والوں کے خلاف کارروائی ہوگی
-
وزیر اعلیٰ بلوچستان سے نصراللہ خان زیرے کی قیادت میں وفد کی ملاقات
-
میئرکراچی بیرسٹرمرتضیٰ وہاب نے نیشنل ہائی وے تک 1.6 ارب لاگت کے پل کا سنگ بنیاد رکھ دیا، سو دن میں پروجیکٹ مکمل کرنے کا اعلان
-
سروائیکل ویکسین کے خلاف سوشل میڈیا پرمہم چلانے والوں کے خلاف قانونی کارروائی کا اعلان
-
اسلام آباد ٹریفک پولیس کا سرکاری ملازمین کیلئے ڈرائیونگ لائسنس کے حصول کیلئے مہم کا آغاز
-
اسلام آباد، 23 اشتہا ری مجرمان سمیت28جر ائم پیشہ عناصر گرفتار، منشیات اور اسلحہ معہ ایمونیشن برآمد
-
خواجہ عمران نذیرکی لاہور میں ٹیٹنس اور انسولین کی دستیابی ہر صورت یقینی بنانے کی ہدایت
-
پنجاب میں 1390 ٹریفک حادثات میں 12 افراد جاں بحق جبکہ 1607 زخمی، ترجمان
-
ساہیوال، ٹریفک حادثات ، 2 طالب علم جاں بحق
-
ساہیوال ، زمیندارکو قرض واپسی کے بہانے 10 مسلح افراد نے اغواکرلیا
-
وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کا سابق ایم این ا ے روشن الدین جونیجو کی وفات پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.