Live Updates

ساہیوال ،کمشنر آفس میں ضلع پاک پتن سے متعلقہ محکمہ ہائی وے کے دو منصوبوں کے ٹینڈرز کھولے گئے

جمعرات 18 ستمبر 2025 18:00

ساہیوال (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 ستمبر2025ء) ڈائریکٹر ڈیویلپمنٹ اینڈ فنانس شفیق احمد ڈوگر کی زیر صدارت کمشنر آفس میں ضلع پاک پتن سے متعلقہ محکمہ ہائی وے کے دو منصوبوں کے ٹینڈرز کھولے گئے۔

(جاری ہے)

اس موقع پر ایس ای ہائی وے ساہیوال کاشف شکور،ڈپٹی ڈائریکٹر ٹیکنیکل عمران خان سمیت متعلقہ افسران بھی موجود تھے۔ تفصیلات کے مطابق پاکپتن کمیر روڈ سے چک نمبر22/EBتحصیل عارفوالا تک 2.90کلو میٹر طویل سڑک کی مرمت پر 2کروڑ77لاکھ 60ہزار روپے اور پیر غنی روڈ سے آبادی ٹھٹہ رحموکا تک 0.70کلومیٹر سڑک کی مرمت پر ایک کروڑ 39لاکھ 49ہزار روپے اخراجات کا تخمینہ لگایا گیا ہے۔ دونوں منصوبوں کی تعمیر کے لئے 6 ماہ کا وقت مختص کیا گیا ہے۔\378

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :