ساہیوال ،تیزی سے بدلتی ہوئی دنیا میں کامیابی کا دارومدار صرف محنت اور لگن پر ہے، کمشنر

جمعرات 18 ستمبر 2025 18:00

ساہیوال (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 ستمبر2025ء) کمشنر ساہیوال ڈاکٹر آصف طفیل نے کہا ہے کہ تیزی سے بدلتی ہوئی دنیا میں کامیابی کا دارومدار صرف محنت اور لگن پر ہے۔ جو طلبہ اپنی محنت جاری رکھتے ہیں، وہی معاشرے میں نمایاں مقام حاصل کرتے ہیں۔انہوں نے طلبہ پر زور دیا کہ وہ ملک و قوم کا قیمتی سرمایہ ہیں جنہوں نے مستقبل میں وطن عزیز کی باگ ڈور سنبھالنی ہے۔

وہ یہاں ڈی پی ایس ساہیوال میں بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن ساہیوال کے زیر اہتمام انٹرمیڈیٹ سالانہ امتحانات 2025 میں نمایاں پوزیشنز حاصل کرنے والے طلبہ و طالبات میں انعامات اور اسناد تقسیم کرنے کی تقریب سے خطاب کر رہے تھے۔ تقریب میں ڈائریکٹر ڈیویلپمنٹ اینڈ فنانس شفیق احمد ڈوگر، کنٹرولر امتحانات ڈاکٹر رانا نوید عظمت، سیکرٹری بورڈ محمد فیاض سلیمی، پرنسپل ڈی پی ایس اکبر علی، اساتذہ، والدین اور طلبہ کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

کمشنر ڈاکٹر آصف طفیل نے پوزیشن ہولڈرز کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ یہ کامیابی والدین کی دعاؤں، اساتذہ کی محنت کا نتیجہ ہے اور تلقین کی کہ وہ تعلیم کے اس سفر کو مزید جوش و جذبے سے جاری رکھیں اور مستقبل میں ڈاکٹرز، انجینئرز، وکلا اور دیگر پیشہ ور بن کر ملک و قوم کی خدمت کریں۔ تقریب کے دوران نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے طلبہ و طالبات کو کیش پرائزز اور تعریفی اسناد سے نوازا گیا جبکہ ڈی پی ایس کالج اوکاڑہ کی ہونہار طالبہ ایشا شفیق کو 1152 نمبرز کے ساتھ پہلی پوزیشن حاصل کرنے پر خصوصی طور پر لیپ ٹاپ بھی دیا گیا۔\378