سرگودھا میں تیز رفتارموٹر سائیکل کی ریلوے پھاٹک پر ٹرین کی ٹکر سے 14سالہ بچہ جاںبحق

جمعرات 18 ستمبر 2025 15:14

سرگودھا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 ستمبر2025ء)سرگودھا میں تیز رفتارموٹر سائیکل کی ریلوے پھاٹک پر ٹرین کی ٹکر سے 14سالہ بچہ جاںبحق ہو گیا جن کو ہسپتال منتقل کر کے نعش ضروری کاروائی کے بعد ورثا کے سپرد کر دی گئی اور تھانہ ریلوے پولیس مصروف تفتیش ہے۔

(جاری ہے)

زرائع کے مطابق سرگودھا کے چک 40 شمالی کھولے ریلوے پھاٹک پر تیز رفتار موٹر سائیکل کی سرگودھا سے لالہ موسی جانے والی چناب ایکسپریس ٹرین سے ٹکر سے 14سالہ بچہ محمد اذہان جاںبحق ہو گیا جس کو ڈی ایچ کیو ٹیچنگ ہسپتال منتقل کر کے نعش ضروری کاروائی کے بعد ورثا کے سپرد کر دی گئی اور پولیس مصروف تفتیش ہے۔