ڈپٹی ڈائریکٹر فوڈ اتھارٹی ننکانہ صاحب کی ٹیموں کے ہمراہ بڑی کارروائی، 250کلو مضر صحت گوشت تلف، مقدمہ درج

جمعرات 18 ستمبر 2025 15:14

ننکانہ صاحب(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 ستمبر2025ء)ڈپٹی کمشنر محمد تسلیم اختر راو اور ڈی جی فوڈ اتھارٹی کے ہدایت پر ڈپٹی ڈائریکٹر فوڈ اتھارٹی ننکانہ صاحب کی ٹیموں کے ہمراہ بڑی کارروائی، 250 کلو مضر صحت گوشت تلف کرکے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا جبکہ گاڑی پولیس کے حوالے کر دی گئی۔تفصیلات کے مطابق سیم بچیانہ روڈ پر گاڑی نمبر LRJ-98 کی چیکنگ کی گئی ، سینئر ویٹرنری سپیشلسٹ نے موقع پر گوشت کا تفصیلی معائنہ کیا ، گوشت انسانی استعمال کے لیے موزوں نہ تھا۔

(جاری ہے)

دوران چیکنگ انتہائی لازم مہریں اور دیگر اہم دستاویزات عدم موجود پائی گئیں ، قوانین کے خلاف گوشت کو گاڑی کی ڈگی میں چھپا کر رکھا گیا تھا ، تلف کردہ مضر صحت گوشت ننکانہ صاحب شہر میں فروخت کیا جانا تھا۔ڈپٹی ڈائریکٹر فوڈ اتھارٹی عمار علی نے این این آئی سے خصوصی طور پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ خوراک کے نام پر جعلسازی کا مکروہ دھندہ کرنے والے عناصر کیخلاف شکنجہ سخت کیا گیا ہے، شہری خوراک کے چنا میں محتاط رہیں، خود فوڈ اتھارٹی بنیں اور شکایات کے لیے ہیلپ لائن1223 پر اطلاع دیں۔

متعلقہ عنوان :