تھانہ حیات آباد پولیس کی اہم کارروائی، موٹرسائیکل لفٹنگ کی وارداتوں میں ملوث منظم گینگ کا سرغنہ گرفتار

جمعرات 18 ستمبر 2025 18:08

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 ستمبر2025ء) تھانہ حیات آباد پولیس نے کامیاب کارروائی کرتے ہوئے موٹرسائیکل لفٹنگ کی وارداتوں میں ملوث منظم گینگ کے سرغنہ کو گرفتار کرکے مسروقہ 8 موٹر سائیکلیں برآمد کر لیں۔کیپٹل سٹی پولیس پشاور تر جمان کے مطابق ایس ڈی پی او حیات آباد سرکل محمد جنید کھرل کی نگرانی میں ایس ایچ او تھانہ حیات آباد طارق خان نے اہم کارروائی کے دوران حیات آباد سمیت مختلف علاقوں میں شہریوں سے موٹرسائیکل چوری میں ملوث منظم گینگ کے سرغنہ ملزم کو گرفتار کرلیا۔

(جاری ہے)

ملزم منصور ولد ناصر اندرون شہر علاقہ محلہ کشمیری گنج کا رہائشی ہے جوکہ حیات آباد اور دیگر متصل علاقوں میں موٹرسائیکل چوری کی وارداتوں میں ملوث ہے،جس کو جدیدسائنسی خطوط پر تفتیش کے دوران سراغ لگا کر گرفتار کیا گیا۔ مدعی سدیس آفریدی ولد خیبر جان نے تھانہ حیات آباد پولیس کو موٹرسائیکل چوری کی رپورٹ درج کروائی تھی، جس پر مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی گئی۔گرفتار ملزم نے ابتدائی تفتیش کے دوران موٹرسائیکل چوری کی وارداتوں میں ملوث ہونے کا اعتراف کرلیا،جس کے قبضے سے مسروقہ 8 موٹرسائیکلیں بھی برآمد کرلی گئی ہیں، جس سے مزید تفتیش جاری ہے۔

متعلقہ عنوان :