تربت یونیورسٹی کے شعبہ نیچرل اینڈ بیسک سائنسز کے ایم فل سکالر یاسر علی نے تحقیقی مقالے کا کامیاب دفاع کرلیا

جمعرات 18 ستمبر 2025 16:03

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 ستمبر2025ء) تربت یونیورسٹی کے شعبہ نیچرل اینڈ بیسک سائنسز کے ایم فل سکالر (بائیو کیمسٹری) یاسر علی نے اپنے تحقیقی مقالے کا کامیاب دفاع کیا۔یونیورسٹی ترجمان کے مطابق شعبہ نیچرل اینڈ بیسک سائنسز کے ایم فل سکالر (بائیو کیمسٹری) یاسر علی نے اپنی تحقیق اسسٹنٹ پروفیسر ڈاکٹر جہانگیر خان اچکزئی کی نگرانی میں مکمل کی ہے۔

تھل یونیورسٹی بھکر پنجاب سے ڈاکٹر محمد کبیر نے ویڈیولنک کے ذریعے بطور ایکسٹرنل ایگزامینر سیشن میں شرکت کی جبکہ شعبہ مینجمنٹ سائنسز کی ایم ایس سکالر ماہ رازنے اسسٹنٹ پروفیسر ڈاکٹر محمد طاہر بادینی کی نگرانی میں اپنے مقالے کا کامیاب دفاع کیا۔ اس موقع پرلسبیلہ یونیورسٹی آف ایگریکلچر ،واٹراینڈمیرین سائنسز کے شعبہ اکنامکس کے ایسوسی ایٹ پروفیسر ڈاکٹر بالاچ رشیدنےایکسٹرنل ایگزامینرکے طور پر ویڈیو لنک کے ذریعے سیشن میں حصہ لیا۔

(جاری ہے)

دونوں سیشنز میں یونیورسٹی کے متعلقہ فیکلٹیزکے ڈین،دونوں شعبوں کے چیئرمین اور متعلقہ افسران نے بھی شرکت کی جن میں فیکلٹی آف سائنس، انجینئرنگ اینڈ آئی ٹی کے ڈین ڈاکٹر نعیم اللہ،فیکلٹی آف بزنس اینڈ اکنامکس کے ڈین ڈاکٹر عدیل احمد،شعبہ مینجمنٹ سائنسز کے چیئرمین ڈاکٹر غلام جان، شعبہ نیچرل اینڈ بیسک سائنسز کے چیئرمین ڈاکٹر جہانگیر خان اچکزئی، گریجویٹ سٹڈیزکے ڈائریکٹر ڈاکٹر وسیم برکتاورکنٹرولر امتحانات ڈاکٹر عبدالماجدناصر شامل تھے۔

ترجمان نے کہا کہ اس وقت تربت یونیورسٹی میں بہار 2026 کے لئےمختلف تعلیمی پروگرامز میں داخلے جاری ہیں جن میں 10 گریجویٹ پروگرامز (ایم فل/ایم ایس/پی ایچ ڈی) سمیت 15 انڈرگریجویٹ ڈگری پروگرامز، 20 ایسوسی ایٹ ڈگری پروگرامز، 13 پوسٹ ایسوسی ایٹ ڈگری پروگرامز (پانچواں سمسٹر)اور سیلف فنانس سکیم کے تحت9مختلف پروگرامز شامل ہیں ۔اہل امیدواروں کے لیےیہ ایک نادر موقع ہے کہ وہ اعلیٰ تعلیم یافتہ اور تجربہ کار فیکلٹی ممبران کی رہنمائی میں اپنے تعلیمی و تحقیقی سفر کو آگے بڑھانے کے لئےاس انسٹیٹیوٹ کاحصہ بن سکتے ہیں۔ داخلے کی تفصیلات یونیورسٹی کی آفیشل ویب سائٹ اور آفیشل سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر دستیاب ہیں۔