کلرسیداں، پولیس نےخیانت میں ملوث دو افراد گرفتار کرکے 22 لاکھ مالیت کی گاڑی برآمد کر لی گئی

جمعرات 18 ستمبر 2025 17:51

کلرسیداں (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 ستمبر2025ء) کلرسیداں پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے خیانتِ مجرمانہ کے مرتکب دو افراد کو گرفتار کر لیا اور شہری سے ہتھیائی گئی 22 لاکھ روپے مالیت کی گاڑی برآمد کر لی۔پولیس کے مطابق ملزمان نے ایک شہری سے گاڑی رینٹ پر حاصل کی تھی مگر طے شدہ وقت پر واپس کرنے سے انکار کر دیا۔

(جاری ہے)

واقعہ کی رپورٹ درج ہونے پر کلرسیداں پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے دونوں افراد کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کر لیا۔ایس پی صدر محمد نبیل کھوکھر نے بتایا کہ ملزمان کے خلاف تفتیش مکمل کر کے ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان عدالت پیش کیا جائے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کے لیے پولیس ہر ممکن اقدامات کر رہی ہے۔\378

متعلقہ عنوان :