راولپنڈی میں ٹریفک پولیس کی وردی میں جعلی اہلکار گرفتار

جمعرات 18 ستمبر 2025 16:13

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 ستمبر2025ء) گنجمنڈی کے علاقے میں ٹریفک پولیس کی وردی میں جعلی اہلکار کو گرفتار کر لیا گیا۔ ترجمان ٹریفک پولیس کے مطابق ٹریفک وارڈن فیصل بشیر نے کارروائی کرتے ہوئے ایک شخص کو گرفتار کیا جو ٹریفک پولیس کی وردی اور ریفلیکٹنگ جیکٹ پہن کر رکشہ ڈرائیوروں سے پیسے بٹور رہا تھا۔

(جاری ہے)

ترجمان کے مطابق جعلی اہلکار سے نقدی اور جعلی پولیس کارڈ برآمد ہوا جبکہ وہ رکشہ ڈرائیوروں سے سو سے بارہ سو روپے تک وصول کر رہا تھا۔

ملزم کی شناخت محمد عارف ولد محمد شریف کے نام سے ہوئی۔ پولیس نے ملزم کے خلاف کارروائی کیلئے تھانہ گنجمنڈی میں درخواست جمع کرا دی ہے۔چیف ٹریفک آفیسر راولپنڈی فرحان اسلم نے کارروائی کرنے والے وارڈن کو شاباش دیتے ہوئے انعام دینے کا اعلان کیا۔ انہوں نے کہا کہ شہری کرپشن سے متعلق شکایات کے لیے آن لائن پورٹل اور ٹریفک ہیڈ کوارٹر کمپلین سیل سے رجوع کر سکتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :