کراچی،کیماڑی میں ایک دن میں 22ملزمان گرفتار،اسلحہ، منشیات وموبائل فون برآمد

جمعرات 18 ستمبر 2025 16:40

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 ستمبر2025ء) کراچی کے ضلع کیماڑی کی پولیس نے گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران سٹریٹ کریمنلز،منشیات فروش،اسمگلر،مفرور اوردیگر جرائم میں ملوث مجموعی طور پر 22مبینہ ملزمان کوگرفتارکرکے ان کے قبضے سے ایک رائفل، 5پستول،3کلو 100گرام چرس، 350 کلو چھالیہ، 186کلو گٹکا ماوا، مسروقہ موٹرسائیکل اور موبائل فون برآمدکرلیے ہیں۔

(جاری ہے)

جمعرات کو ایس ایس پی کیماڑی کے مطابق پولیس نے ملزمان کو تھانہ بلدیہ، مدینہ کالونی، سعید آباد، سائیٹ اے، پاک کالونی، ڈاکس اور جیکسن کے علاقوں سے گرفتار کیا ہے۔پولیس نے ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرکے تفتیشی حکام کے حوالے کردیا ہے۔