تھانہ شاہ قبول پولیس کی کارروائی، منشیات سپلائی کرنے والا ملزم گرفتار

جمعرات 18 ستمبر 2025 17:52

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 ستمبر2025ء) تھانہ شاہ قبول پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے منشیات سپلائی کرنے والا ملزم کو گرفتار کرکے منشیات بر آمد کر لی۔

(جاری ہے)

کیپٹل سٹی پولیس پشاور تر جمان کے مطابق خفیہ اطلاع ملنے پر ڈی ایس پی سٹی سرکل امتیا ز عالم کی نگرانی میں ایس ایچ او تھانہ شاہ قبول حشمت خان نے دیگر نفری پولیس کے ہمراہ کارروائی کے دوران منشیات سپلائی کے مکروہ دھندے میں ملوث ملزم کو گرفتار کرلیا، اپنے مخصوص گاہکوں کو منشیات فراہم کرنے والا ملزم ابراھیم ولد میراکبر کا تعلق جوگن شاہ اندرون شہر سے ہے جس کے قبضے سے 1020 گرام چرس برآمد کرلی گئی ہے، گرفتار ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی گئی ہے۔

متعلقہ عنوان :