سندھ مدرس الاسلام یونیورسٹی ٹیچرز ایسوسی ایشن کے اراکین نے سینیٹ اور اکیڈمک کونسل کے منتخب نمائندگان کو مبارکباد

جمعرات 18 ستمبر 2025 16:53

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 ستمبر2025ء)سندھ مدرس الاسلام یونیورسٹی ٹیچرز ایسوسی ایشن (سمیوٹا)سینیٹ کی 10 نشستوں اور اکیڈمک کونسل کی 3 نشستوں پر حالیہ انتخابات میں کامیابی حاصل کرنے والے امیدواروں کو دل کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش کرتی ہے۔سینیٹ میں 85 فیصد اور اکیڈمک کونسل میں 90 فیصد سے زائد ووٹ حاصل کر کے منتخب ہونے والے امیدواروں نے ایک شاندار اور تاریخی کامیابی حاصل کی ہے، جو اس بات کا ثبوت ہے کہ اساتذہ ادارے کی ترقی اور وقار کے لیے متحد، پرعزم اور پر اعتماد ہیں۔

سینیٹ اور اکیڈمک کونسل کے منتخب اراکین میںقرت العین نظیر احمد، سیدہ وجیہہ نعیم، محمد نعیم احمد، سید عظیم انعام، شاہد عبید، ڈاکٹر عمیر رئیس، ہیتش کمار، مظفر علی شاہ، امین خواجہ، آصف محمود اعوان، باسط حسن قریشی اور وفا منصور برڑوشامل ہیں۔

(جاری ہے)

سندھ مدرس الاسلام یونیورسٹی ٹیچرز ایسوسی ایشن(سمیوٹا)کے اراکین نے اس بات کا اعادہ کیا ہے کہ یہ قانونی ادارے اساتذہ کی آواز کو ادارے کی پالیسی سازی تک پہنچانے کے لیے نہایت اہم پلیٹ فارمز ہیں۔

نومنتخب اراکین کی ذمہ داری ہے کہ وہ دیانتداری، بصیرت اور جوابدہی کے ساتھ اپنا کردار ادا کریں اور ہمیشہ ادارہ سب سے پہلے کے اصول پر کاربند رہیں۔سندھ مدرس الاسلام یونیورسٹی ٹیچرز ایسوسی ایشن(سمیوٹا)کی قیادت نومنتخب اراکین کو ان کے مدتِ کار کے لیے نیک خواہشات پیش کرتی ہے اور پرامید ہے کہ وہ سندھ مدرسالاسلام یونیورسٹی کے روشن مستقبل میں تعمیری کردار ادا کریں گے۔