کراچی، ایک خاتون سمیت 4مبینہ ملزمان گرفتار، ایک کلو گرام سے زائد منشیات برآمد

جمعرات 18 ستمبر 2025 17:05

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 ستمبر2025ء) کراچی پولیس نے ایک خاتون سمیت 4مبینہ ملزمان کوگرفتارکر کے ایک کلو گرام سے زائد منشیات برآمد کر لی ہے۔

(جاری ہے)

تھانہ سائیٹ اے پولیس نے خفیہ اطلاع پر باوانی چالی میں کارروائی کرتے ہوئے ایک خاتون سمیت 4مبینہ منشیات فروش کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے820 گرام آئس، 120 گرام ہیروئن اور 110گرام چرس برآمدکرلی۔جمعرات کو ایس ایس پی کیماڑی کے مطابق گرفتار ملزمان میں احمد علی،سرمد، ثنااللہ اورملزمہ فہمیدہ شامل ہے۔گرفتارملزمان نے دوران تفتیش لاڑکانہ سے منشیات لاکر کراچی کے مختلف علاقوں میں سپلائی کرنے کا انکشاف کیاہے ۔پولیس نے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش کا آغاز کردیاہے۔